چین کے زیر اقتدار تبت میں عوام آزادی سے محروم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-27

چین کے زیر اقتدار تبت میں عوام آزادی سے محروم

واشنگٹن
پی ٹی آئی
چین میں تبت کے شہری کمیونسٹ مملکت کے اندر آزادی سے استفادہ نہیں کررہے ہیں ۔ ایک اعلیٰ خاتون امریکی سفارتکار نے ہندوستان اور نیپال میں تبت کے پناہ گزینوں سے ملاقات کے بعد یہ بات کہی ۔ تبتی مسائل کے لئے امریکہ کے خصوصی کو آرڈینیٹر سارا سیول نے جو سیویلین سیکوریٹی جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے انڈر سکریٹری آف اسٹیٹ بھی ہے ، تبت میں انسانی حقو ق کے حالات کے اپنے تجزیہ کے بعد پیر کو یہاں اخباری نمائندوں کیساتھ باہمی گفتگو میں یہ بات کہی ۔ امریکہ ۔ کناڈ ا میں تبت کی جملہ30اسوسی ایشنس ہیں جو تقریباً15تا17ہزار تبتیوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ دونوں ممالک کے اپنے دورہ کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں میں تبتی پناہ گزینوں سے ملاقات کی ۔ اور ان سے تبت میں صورتحال کے تعلق سے تازہ ترین اطلاع حاصل کی ۔،
انہوں نے دھرم شالہ میں دلائی لامہ سے بھی ملاقات کی۔ سیوال نے کاہ کہ میں نے میرا زیادہ وقت پناہ گزینوں سے بات چیت کرنے پرصرف کیا اور ایسی تنظیموں سے بات چیت کا خیر مقدم کیا اور چین میں صورتحال کے تعلق سے پناہ گزینوں کے ساتھ کام کیا کیونکہ ان کا جھکاؤ زیادہ تر حالیہ واقعات پردیکھا گیا۔سیوال نے کہا کہ میں نے کئی افراد کے ساتھ ملاقات کی جو حال ہی میں چین سے واپس آئے ہیں اور کئی افراد سے بات چیت کی جن کے خاندان چین میں ہیں۔ صورتحال پر ان کا تجزیہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے تجزیہ سے میل کھاتا ہے جو ہماری انسانی حقوق رپورٹنگ میں درج ہے۔ اندرون چین، تبتیوں کے لئے آزادی کی ایک ڈگری بھی نہیں ہے جس کو ہم سمجھتے ہیں کہ بین الاقوامی انسانی حقوق معیارات سے متضاڈ ہے ۔ اعلیٰ امریکی سفارتی عہدیدار نے یہ بات کہی ۔ سیوال نے کہا کہ انہوں نے دلائی لامہ کے ساتھ بھی وسیع تر تبادلہ خیال کیا، ہم نے تصادم کے حل کے لئے عدم تشددرسائیوں کے تعلق سے بات چیت کی تاکہ تبت کے کلچر ، مذہب اور تعلیم کے تحفظ کے سوالات کو ہرمقام پر شامل کیاجاسکے ۔ جہاں تبتی اس وقت قیام پذیر ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعی ایک انتہائی وسیع تر بات چیت تھی جس میں پناہ گزین کمیونٹی کے تعلق سے تشویش کو بھی شامل کیا گیا جن کے ساتھ دلائی لامہ نے قریبی طور پر کام کیا ہے۔چین، دلائی لامہ کو ایک علیحدگی پسند قرار دیتا ہے جو تبت پر چین کے اقتدار کے خلاف ایک شورش کے بعد1959ء میں ہندوستان کو فرار ہوگئے تھے اور وہاں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں