بھوپال گیس سانحہ متاثرین کی اپیل امریکی کورٹ میں درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-27

بھوپال گیس سانحہ متاثرین کی اپیل امریکی کورٹ میں درخواست

نیویارک
پی ٹی آئی
بھوپال میں1984ء میں ہوئے گیس سانحہ کے متاثرین نے ایک زیریں عدالت کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے یہاں ایک اعلیٰ عدالت میں ایک اپیل دائر کی ہے ،۔ زیریں عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا تھا کہ یونین کار بائیڈ کارپوریشن کے خلاف کیمیکل پلانٹ سے جاری آلودگی کے لئے مقدمہ نہیں چلایاجاسکتا ۔ یہ اپیل زندہ بچنے والوں اور مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پلانٹ کے قریب اور اس کے اطراف کی کمیونٹی نے ارکان اور جائیداد کے مالکین کے ساتھ زہریلی گیس کے اخراج کے لئے سکنڈ سرکٹ یو ایس کورٹ آف اپیلس میں دائر کی ہے جن کی جائیدادوں کو پلانٹ سے زہریلی گیس کے اخرا کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ۔ درخواست گزاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ یونین کاربا ئیڈ کارپوریشن ڈیزائنگ فراہمی اور نامناسب فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے سسٹم کی تعمیر کی نگرانی کرنے والوں کی جانب سے بھوپال پلانٹ میں زہریلے فضلہ کی تخلیق اور اس کو ٹھکانے لگانے میں ملوث تھی ۔ منیجر نے جو پلانٹ کی تعمیر کی نگرانی کررہے تھے، توثیق کی کہ انہوں نے یونین کاربائیڈ کارپوریشن کے لئے نہ صرف انڈین سبسیڈیئری(ذیلی کمپنی) کے لئے کام کیا تھا بلکہ پلانٹ میں سرکاری طور پر پلانٹ چلانے کے لئے کام کیا تھا ۔ درخواست گزاروں نے جو لائی میں کہا تھا کہ تاہم ایک وفاقی عدالت کے جج نے رولنگ دی تھی کہ یونی کاربائیڈ کارپوریشن پلانٹ میں کام کاج میں موثر طور پر ملوث نہیں تھی اور ذیلی کمپنی کے پراجکٹ منیجر در حقیقت سبسیڈئیری نے کام کاج میں ملوث نہیں تھے۔
درخواست گزاروں نے خاطرخواہ نیا قانونی ثبوت فراہم کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ یونین کاربا ئیڈ کارپوریشن راست طور پر ملوث ہے تاہم ایک وفاقی عدالت کے جج نے رولنگ دی تھی کہ یونین کاروبائیڈ کارپوریشن پلانٹ کے کام کاج میں تشفی بخش طور پر ملوث نہیں تھی ، اور پراجکٹ منیجر در حقیقت سبسیڈئیری کے لئے کام کررہے تھے ۔ درخواست گزاروں نے قابل لحاظ نیا ثبوت فراہم کیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یونین کاربائیڈ کارپوریشن اس سانحہ میں ملوث تھی لیکن عدالت نے اس ثبوت کے وزن اور اعتبار کی نامناسب طور پر تنقیح کی تھی اور کہا کہ اس سلسلہ میں فیصلہ جیوی پر چھوڑ دیاجائے ۔ درخواست گزاروں کے وکیل اور اراضی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم کے تنازعہ کے کوآرڈینیٹر رک ہیرز نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیم نے کہا کہ چونکہ ججس کیس کی جیوری کی جانب سے سماعت کی اجازت کے بغیر ثبوت کے وزن کی تنقیح نہیں کررہے ہیں ،۔ درخواست گزاروں کا ایقان ہے کہ سکنڈسرکٹ یونین کارباہائیڈ کارپوریشن کے خلاف فیصلہ میں غلطی کی اصلاح کرے گی ۔

Bhopal gas tragedy victims move US federal court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں