ملک بھر میں محکمہ پولیس کی 5.5 لاکھ جائیدادیں مخلوعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-03

ملک بھر میں محکمہ پولیس کی 5.5 لاکھ جائیدادیں مخلوعہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ملک بھر کی پولیس فورسس میں5.5لاکھ جائیدایں مخلوعہ ہیں۔ چونکہ ریاستوں میں جرائم کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ، مرکزی حکومت نے ملک کی تمام ریاستوں سے کہا ہے کہ اندرون ایک اسل معینہ مدت کے پولیس فورسس میں مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کرے۔ اس سلسلہ میں مرکز نے ریاستی حکومتوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز اور ڈی آئی جیز کو علیحدہ علیحدہ مکتوب روانہ کئے گئے ہیں ۔ مرکزی معتمد داخلہ انیل گو سوامی نے بتایا کہ تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت قابل دست اندازی جرائم کی تعدا د میں اضافہ ہوا ہے ۔ یہ تعداد2013ء میں26,47,722تھی جب کہ2009ء کے دوران21,21,345تھی۔ اس لئے ان حالات سے نمٹنے کے لئے ریاستی پولیس میں مناسب مقدار میں عددی طاقت میں اضافہ کیاجائے ۔ سوامی نے اپنے مکتوب میں لکھا کہ مذکورہ تعداد کے تناظر میں آپ سے استدعا کرتا ہوں کہ مخلوعہ جائیدادوں کو اندرون وقت مقررہ پر کیاجائے ۔ یہ وقت ترجیحاً ایک سال کا ہونا چاہئے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پولیس میں1,01,100جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ معتمد داخلہ گو سوامی نے ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ شرح جرائم کے لحاظ سے محکمہ پولیس کے تمام زمروں میں منظورہ جائیدادوں پر نظر ثانی کرکے مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرتے ہوئے محکمہ کو طاقتور بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو حاصل ٹکنالوجی اور قومی اور بین الاقوامی معیار پر مبنی پولیس اور آبادی کے تناسب کو قائم کیاجائے تاکہ شرح جرائم سے بچا جاسکے اور لا اینڈ آرڈر کے نفاذ کے ذریعہ ملک کے عوام میں تحفظ اور سیکوریٹی کا احساس پیدا ہو۔

Fill 5.5 lakh police vacancies in one year: Centre to States

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں