فرگوسن واقعہ - احتجاج دوسرے شہروں تک پھیل گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-28

فرگوسن واقعہ - احتجاج دوسرے شہروں تک پھیل گیا

شکاگو
یو این آئی
مسوری کے قصبہ فرگوشن میں شوٹنگ کا واقعہ میں سفید فام پولیس عہدیدار کے ہاتھوں غیر مسلح سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے معاملہ پر گرانڈ جیوری کی طرف سے فیصلہ دئیے جانے کے بعد منگل کی رات شروع ہونے والا احتجاج اب دوسرے شہروں تک پھیل چکا ہے ۔ اگست میں ہونے والے شوٹنگ کے اس واقعہ میں18برس کے مائیل براؤن کی ہلاکت کے معاملہ پر اس قصبہ میں تناؤ بڑھ چکا ہے ۔ اور سینت لوئی کے مضافات میں جہاں سیاہ فام افراد کی اکثریت آباد ہے پولیس کے تشدد اور نسلی امتیاز کے معاملہ پر تشویش بڑھ چکی ہے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کے مطابق کل ملک کے170شہروں میں گرگوسن سے متعلق احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے نیویارک سٹی کے ٹائم اسکوائر اور ہارلم کے تاریخی سیاہ فام مضافات میں ریالیاں نکالیں اور پلوں اور سرنگوں کو ہلاک کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے بھی کارروائی کی ۔ پولیس نے اجتماع پر کنٹرول کے لئے کالی مرچ ملا تیز دھار والا پانی پھینکا ۔ اوکلینڈ ، یلی فورنیا میں مظاہرین نے ایک اہم ہائی وے پر ٹریفک بند کردی اور جورجیا کے شہر ایٹلانٹا میں پولیس نے 21مظاہرین کو گرفتار کیا،جن پر ٹریفک کو ہلاک کرنے کا الزام ہے ۔ ڈینور، کولوراڈو، اور اوریگون کے شہری پوٹلینڈ میں تیز دھار کا پانی پھینکا گیا ۔ کل گرفوشن میں دو ہزار سے زائد نیشنل گارڈ فوجیوں کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ تشدد کی مزید کارروائیوں کو روکا جاسکے ۔ فرگوسن سے موصولہ اطلاع کے مطابق پہلی رات کو احتجاج کے دوران لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات اب رک گئے ہیں ۔

Ferguson protests spread coast to coast

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں