کارکن برآمد کرنے والے 12 ایشیائی اور 6 خلیجی ممالک حقوق کی حفاظت پر متفق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-28

کارکن برآمد کرنے والے 12 ایشیائی اور 6 خلیجی ممالک حقوق کی حفاظت پر متفق

کویت
اردو نیوز
کارکن بر آمد کرنے والے12ایشیائی ممالک اور جی سی سی ممالک کے وزرائے محنت غیر ملکی ملازمین کے حقوق کی حفاظت پر متفق ہوگئے ۔ فریقین نے کویت میں مذاکرات کرکے طے کیا ہے کہ خلیج میں کام کرنے والے لاکھوں ایشیائی ملازمین کے حقوق کی حفاظت کے لئے بہتر تدابیر کی جائیں گی مذاکرات2روز سے چل رہے تھے۔ خلیجی ممالک میں ڈیڑھ کروڑ غیر ملکی کام کررہے ہیں ان میں سے زیادہ تر ایشیائی ہیں۔18ممالک کے وزرائے محنت نے عالمی ادارہ محنت کی اس تجویز کا خیر مقدم کیا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ روزگار کے سلسلے میں گڑ بڑ بند کی جائے ۔ کارکنان کے حقو ق کی حفاظت کی جائے۔ تحفظ کرنے والے قوانین میں بہتری لائی جائے ۔ نجی اداروں میں روزگار امور کانگراں نظام نافذ کیاجائے ۔ تنخواہوں کی بروقت او ر مکمل ادائیگی کو یقینی بنایاجائے ۔ ملازمین کے مقدمات تیزی سے نمٹائے جائیں۔ امارات کے سکریٹری محنت عمر النعیمی نے اسے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن بر آمد اور در آمد کرنے والے ممالک کے درمیان ٹھوس شراکت ناگزیر ہے۔ النعیمی نے کہا کہ ملازمین کے تنازعات کے حل کا پروگرام سب سے پہلے سعودی عرب میں نفاذ کیاجائے گا جہاں ایک کروڑ غیر ملکی کام کررہے ہیں۔ خلیج کے دیگر ممالک میں بھی اسے متعارف کرادیاجائے گا۔ یاد رہے کہ خلیجی وزرائے محنت نے منگل کو گھریلو ملازمین کے تحفظ کے لئے مشترکہ تدابیر پر اتفاق رائے کرلیا تھا ۔ اس کے تحت گھریلو ملازم کو ہفتے میں ایک دن چھٹی ملا کرے گی ۔ سالانہ چھٹی کا اصول بھی تسلیم کرلیاگیا ۔ گھریلو ملازم روزانہ8گھنٹے کام کریں گے ۔ انہیں اپنے کفیل کے گھر کے باہر رہائش کا بھی حق ہوگا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں