حسنی مبارک - الزامات قتل اور رشوت ستانی سے بری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-30

حسنی مبارک - الزامات قتل اور رشوت ستانی سے بری

قاہرہ
پی ٹی آئی
قاہرہ کی ایک عدالت نے معزول صدر مصر حسنی مبارک کو آج قتل کے الزام سے بری کردیا۔ حسنی مبارک پر الزام تھا کہ انہوں نے انقلاب2011ء کے دوران سینکڑوں غیر مسلح احتجاجیوں کو ہلاک کیا تھا ۔ عدالت نے حسنی مبارک کو خاطی نہیں پایا ۔ انقلاب کے ذریعہ حسنی مبارک کی تقریباً تین دہے قدیم حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔ حسنی مبارک کے خلاف مقدمہ نے اس وقت ڈرامائی موڑ اختیار کرلیا جب جج محمود کامل الرشیدی نے حسنی مبارک کو رشوت ستانی کے الزامات سے بھی بری کردیا ۔ حسنی مبارک پر ، اسرائیل کو گیاس برآمد کرنے کا الزام تھا ۔ الرشیدی نے قتل کیس کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ’’تعزیری قانون کے تحت حسنی مبارک پر مقدمہ چلانا مناسب نہیں تھا۔‘‘ آج صادر کردہ فیصلہ کی رو سے وہ فیصلہ کالعدم قرار پاتا ہے جو جون2012میں صادر کیا گیا تھا ۔ اور جس کے تحت حسنی مبارک کو سزائے عمر قید سنائی گئی تھی ۔ مصر میں2011میں شورش کے دوران846احتجاجی ہلاک ہوئے تھے ۔ان ہلاکتوں کے لئے مبینہ طور پر اشارہ دینے کا الزام حسنی مبارک پر دوبارہ چلائے مقدمہ میں الزامات کو مسترد کردیا اور فیصلہ پڑھ کر سنایا تو کمرہ عدالت تالیوں کی شور سے گونج اٹھا ۔ عدالت نے رولنگ دی کہ مبارک کے سات سابق سکریٹری کمانڈورس بشمول ان کے سابق وزیر داخلہ حبیب العدلی بھی بے قصور ہیں ۔ ان افراد پر2011کے انقلاب کے دوران مخالف حکومت احتجاجیوں کو ہلاک کرنے کے الزامات تھے ۔86سالہ حسنی مبارک کے دو فرزندوں کو بھی رشوت ستانی کے تمام الزامات سے بری کردیا گیا ۔ حسنی مبارک پر دوبارہ چلائے گئے اس مقدمہ کا قطعی فیصلہ1430صفحات پر مشتمل ہے ۔2012میں مبارک کو سزائے عمر قید سنائی گئی تھی جس کے خلاف انہوں نے جنوری2013میں اپیل کی تھی جو کامیاب رہی ۔
جج نے کہا کہ استغاثہ نے کافی شہادت پیش نہیں کی۔ مقدمہ کا دوبارہ آغاز اپریل2013میں ہوا تھا۔ حسنی مبارک کو اگرچہ آج کسی بھی الزام کے تحت خاطی نہیں قرار دیا گیا ہے تاہم وہ ہنوز رہا نہیں ہوئے کیونکہ گزشتہ مئی میں قائرہ کی ایک عدالت نے غبن کے مقدمہ میں انہیں تین سال کی سزائے قید سنائی تھی ۔ حسنی مبارک اب، قاہرہ کے جنوبی مضافات میں ایک فوجی اسپتال میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ مئی2011میں العدلی کو اخفائے دولت اور منافع خوری کا خاطی بھی پایا گیا تھا اور انہیں بارہ سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی ۔ عدالت مرافعہ نے اس سزا کو عملاً کالعدم قرار دیا اور دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا۔ سرکاری فنڈ س میں تغلب پر حسنی مبارک کے دو فرزندان اعلیٰ اور جمال ان دنوں چار سال کی سزائے قید بھگت رہے ہیں ۔

Egypt Court Drops Murder Charges Against Mubarak

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں