مہاراشٹرا کابینہ میں شیو سینا کے 10 ارکان کی شمولیت متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-28

مہاراشٹرا کابینہ میں شیو سینا کے 10 ارکان کی شمولیت متوقع

ممبئی
پی ٹی آئی
حالیہ انتخابات کے دوران اپنی سابقہ حلیف شیو سینا کے ساتھ تلخ مباحث کو نظر انداز کرتے ہوئے بی جے پی نے آج اعلان کیا کہ مہاراشٹرا میں اس کی چار ہفتہ پرانی حکومت میں شیو سینا کی شمولیت کے لئے جمعہ سے تازہ بات چیت شروع کی جائے گی۔ چیف منسٹر دیویندر پھڈ نویس نے میڈیا کو بتایا کہ بی جے پی کے سینئر قائد دیوندرپردھان اور چندرا کانت پاٹل شیو سینا کے قائدین سے بات چیت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف بی جے پی اور شیو سینا کے کارکنوں کا احساس ہے بلکہ یہ مہاراشٹرا کے عوام کا بھی احساس ہے کہ شیو سینا کو حکومت میں شامل ہوجانا چاہئے ۔ فڈ نویس نے مزید کہا کہ بی جے پی بھی چاہتی ہے کہ شیو سینا کو حکومت میں شامل ہونا چاہئے، ہم مکمل طور پر اس کے حق میں ہیں۔ فڈ نویس نے کہا کہ ہم نے علیحدہ طور پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا لیکن ہم گزشتہ25برسوں سے ساتھ ہیں ، شیو سینا مرکز میں ہماری حکومت کا ایک حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پردھان اور پاٹؒ شیو سینا سے بات چیت شروع کریں گے۔ انہیں کسی بھی قسم کے مسئلہ کو حل کرنے کا مکمل اختیار دی اگیا ہے ۔ ضرورت پڑنے پر وہ مجھ سے اور پارٹی قیادت سے ربط رکرسکتے ہیں۔ فڈ نویس نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ شیو سینا فوری طور پر حکومت میں شامل ہوجائے گی۔ ابھی تک شیو سینااور بی جے پی کے درمیان پچھلے دروازے سے بات چیت جاری تھی لیکن آج فڈ نویس نے اس بات چیت کا اعلان کردیا ۔ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ صدر بی جے پی امیت شاہ اور ادھو ٹھاکرے کے درمیان کچھ معاملت پر اتفاق کرلیا ہے اور شیو سینا مہاراشٹرا کا بینہ میں10وزارتیں حاصل کرے گی جس میں کم از کم چار کابینی درجہ کے وزراء ہوں گے ۔
لیکن اس معاملت کی توثیق نہیں ہوسکی۔ مہاراشترا میں288رکنی اسمبلی میں بی جے پی کے 121ارکان ہیں جب کہ شیو سینا دوسری بڑی پارٹی کی حیثیت سے63ارکان اسمبلی کی حامل ہے ۔ فڈ نویس نے کہا کہ میں نے چند دن قبل شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرکے سے بات کی تھی اور دونوں پارٹیوں کے درمیان جمعہ سے بات چیت کا آگاز ہوگا۔ توقع ہے کہ مہاراشٹرا میں بی جے پی کی اقلیتی حکومت میں اسمبلی کے سرمائی اجلاس سے قبل توسیع کی جائے گی ۔ اسی دوران مہاراشترا کے وزیر چندراکانت پاٹل نے کہا کہ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کل ممبئی میں موجود رہیں گے اور ہم دونوں ماتو شری میں صدر شیو سینا ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں اس تعلق سے پرامید ہیں۔

BJP Offers 10 Cabinet Berths to Shiv Sena

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں