کراچی کی جیل سے 40 ہندوستانی قیدی رہا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-29

کراچی کی جیل سے 40 ہندوستانی قیدی رہا

کراچی
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج40ہندوستانی قیدیوں بشمول ماہی گیروں کو یہاں جیل سے رہا کردیا ۔ کراچی ڈسٹرکٹ جیل مالیر سے قیدیوں کی یہ رہائی وزیراعظم مودی ورا ان کے پاکستانی ہم منصب ، نواز شریف کے نیپال میں18ویں سارک چوٹی کانفرنس کے دوران گرم جوشانہ مصافحہ اور خوشگوار کلمات کے تبادلہ کے بعد عمل میں آئی ۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے صدر نشین انور کاظمی نے بتایا کہ رہا کئے گئے قیدیوں میں36ماہی گیر اور دیگر چار افراد شامل ہیں۔ کاظمی نے کہا کہ ہماری تنظیم انہیں واگھا سرحد تک پہنچانے ٹرانسپورٹ کا انتظام کررہی ہے ۔ ان کے خاندانوں کے لئے کپڑوں پر مشتمل ایک پیاکٹ اور 10.10ہزار روپے کی رقم بھی دی جائے گی ۔ انہیں لاہور لے جایا جائے گا اور واگھا سرحد پر ہندوستانی حکام کے حوالے کردیاجائے گا۔ علیحدہ اطلاع کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری کردہ ایک بیان مٰں کہا گیا ہے کہ پاکستان 40ہندوستانی قیدیوں کو رہا کررہا ہے جن میں پانچ عام شہری اور35ماہی گیر شامل ہیں ۔ ان قیدیوں کی رہائی کے ساتھ جاریہ سال رہا کئے جانے والے قیدیوں کی تعداد 191ہوجائے گی۔ جن میں چھ عام قیدی اور185ماہی گیر شامل ہیں ۔ پاکستانی رینجرس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مالیر جیل سے رہا کئے جانے والے ہندوستانی قیدی آج شام لاہور پہنچیں گے اور کوٹ لکھ پت جیل میں رات گزاریں گے انہیں کل ہندوستانی حکام کے حوالہ کردیاجائے گا ۔ ان ماہی گیروں کو گزشتہ تین سال کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ۔ ہند۔ پاک باقاعدہ طور پر ایک دوسرے کے ایسے ماہی گیروں کو گرفتار رہتے ہیں جو دونوں ملکوں کے آبی حدود میں داخل ہوجاتے ہیں ۔ اسی دوران حکومت پاکستان نے آج پارلیمنٹ کو بتایا کہ اس نے گزشتہ تین سال کے دوران1260ہندو ستانی قیدیوں کو رہا کردیا ہے ۔ جن میں 1220ماہی گیر اور دیگر چالیس قیدی شامل ہیں۔26مئی کو خیر سگالی اقدام کے طور پر وزیرا عظم پاکستان نے ہدایت دی تھی کہ151ہندوستانی قیدیوں کو رہا کیاجائے ۔

40 Indian prisoners released from Karachi jail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں