ترنمول کانگریس کی جنتر منتر پر مرکز کے خلاف ریالی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-17

ترنمول کانگریس کی جنتر منتر پر مرکز کے خلاف ریالی

نئی دہلی
یو این آئی
آج آل انڈیا ترنمول کانگریس کے ایم پی اور ترنمول یو انیشنل پریسڈنٹ ابھیشیک بنرجی نے مرکزی حکومت کے بنگال سے لاپرواہی برتنے پر بڑے پیمانے پر ریالی نکالی ۔ ریالی کے لئے دہلی کے مشہور مقام جنتر منتر کو چنا گیا ۔ بنرجی نے ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی نے سیاسی قوتوں کا سہارا لیتے ہوئے ریاست میں ہورہی ترقی کو روک دیا ۔ پورے ملک میں فرقہ وارانہ تشددمیں زبردست اضافہ ہوا ۔ مرکز کی معاشی پالیسیوں سے عوام نالاں ہیں ۔ ان تمام معاملات سے مقابلہ کرنے کے لئے بنگال کو بقیہ فنڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا ۔ راجیہ سبھا میں اے آئی ٹی سی کے چیف وہپ اور پارٹی کے قومی ترجمال دیرک اور برین نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کل ایک دن میں سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ میڈیا سے درخواست کروں گا کہ بنگال کے بارے میں حقائق کا پتہ چلائیں ۔کیونکہ بنگال ہر معاملہ میں اپنا قائدانہ رول رکھتا ہے۔ لوک سبھا میں پارٹی لیڈر سدیپ گنگو پادھیائے نے کہا کہ امت شاہ چورنگی بائی پولس کے دوران ووٹ مانگنے کے لئے بنگال آئے تھے مگر بی جے پی نے15000ووٹ سے شکست کھائی ۔ میں آپ کے سامنے کھڑا ہوکر کہتا ہوں کہ بی جے پی بنگال میں کبھی بھی جیت نہیں سکتی ۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے ایم پی مکھل رائے نے کہا کہ اس ریاسلی کی گونج ملک کے ہر کونے میں سنی جائے گی ۔ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالے ہوئے120دن ہوگئے مگر اب تک کیوں کالا دھن سامنے نہیں لایا گیا ۔ ہم میڈیا پر کنٹرول کرنے کے لئے پیسہ کا استعمال نہیں کرتے ۔ پارٹی کے ویسٹ بنگال سکریٹری و ایم پی نے کہا کہ ہمیں عوام کی حمایت حاصل ہے ہم فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں