ہندوستان کو اپنے انداز میں مسئلہ کشمیر حل کرنے نہیں دیا جائے گا - سرتاج عزیز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-27

ہندوستان کو اپنے انداز میں مسئلہ کشمیر حل کرنے نہیں دیا جائے گا - سرتاج عزیز

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان، ہندوستان کواپنے انداز میں مسئلہ کشمیر حل کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور خط قبضہ سے متصل ’’ہندوستانی جارحیت‘‘ سے مختلف ممالک کو واقف کروانے کے لئے سفیروں کو روانہ کرے گا ۔ وزیرا عظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا کہ ہندوستان اپنے انداز میں تنازعہ کشمیر کو حل کرنا چاہتا ہے اور پاکستان ، ہندستان کی اس کوشش کوکامیاب نہیں ہونے دیگا ۔ عزیز نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی امن کی خوہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی فورموں میں مسئلہ کشمیر اٹھا تا رہے گا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہندوستان خطہ قبضہ کی خلاف ورزی کررہا ہے اور پاکستان نے صرف اس کا جواب دے رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا ہنوز مصرف ہے اور یہ باہمی معاہدوں کی جگہ نہیں لے سکتے ۔ ہم یو این ملٹری آبزرورس مشن کو مزید فعال بنانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر کوششیں کررہے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں