مصری عوام لنگڑی بغاوت کے خلاف انقلاب جاری رکھیں - فیس بک پر مرسی کا مکتوب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-27

مصری عوام لنگڑی بغاوت کے خلاف انقلاب جاری رکھیں - فیس بک پر مرسی کا مکتوب

مصر کے سابق صدر محمد مرسی نے اپنے نئے مکتوب میں ملک کی عوام کو ان لیڈروں کے خلاف انقلاب جاری رکھنے پر مبارکباد دی ہے ۔ جنہوں نے ملک کے وقار کو زیر کردیا ۔ مکتوب جسے مرسی کے سرکاری فیس بک پیج پر کل جاری کیا گیا۔ مسلم برادری کے ویب سائٹ اور دیگر سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر بھیج دیا گیا ہے ۔ مکتوب کی شروعات نے اسلامی نو کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارکباد کے ذریعہ ہوتی جسے مسلمانوں نے آج منایا اور اس میں یہ کہا گیا کہ انقلاب کا سلسلہ ماباقی رکھا جائے اور نوجوان اپنی خواہش کی تکمیل کی آوری میں عزم مصمم کے نقطہ عروج پر دکھائی دیتے ہیں ۔ میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اور خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ لنگڑی بغاوت کے خلاف آپ کا انقلاب جاری ہے اور اس کے قائدین جو اپنے مقاصد کی خاطر ملک میں بے اطمینانی پیدا کررہے ہیں۔ وہ اب تک اس میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ وہ اپنے تاریخ مقدر کے خوف کے سائے میں جی رہے ہیں ، جن کا وہ انتظار کررہے تاکہ جو کچھ انہوں نے کہا کہ اس کی سزا دی جائے جنہوں نے مصر کے عوام کے خلاف جرم کیا ہے ۔ دریں اثناء اس مکتوب پر مصر میڈیا کے بعض لوگوں نے تنقید کی ہے اور کہا کہ اس کا مقصد سابق صدر کے خلاف فرد جرم عائد کیاجائے جو اپنے حامیوں کو انقلاب جاری رکھنے کے لئے انہیں تشدد کی طرف مائل کررہے ہیں ۔
اپنے مکتوب میں مرسی نے یہ بھی کہا کہ انقلاب اور شہیدوں کے خون کی قیمت پر مذاکرات کے لئے مفاہمت کی کوششوں کو جو مسترد کردیا گیا ہے ۔ اس پر بھی مبارکباد دیتے ہیں ۔ میں تمام انقلابیوں پر زور دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے طور پر انقلاب کے تعلق سے سرگرم ہیں جن میں ان کے لیڈرس ، اتحادیوں ، علامات، مفکرین اور طلباء بغاوت کو تسلیم نہ کریں اور نہ ہی شہیدوں کے خون کے ساتھ مفاہمت سے گریز کریں ۔ مرسی نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی جیل کو اس وقت نہیں چھوڑیں گے جب تک گرفتار کئے گئے فرزندوں اور گرفتار کی گئی دختروں کو ان کے گھر واپس جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔

Morsi Asks Egyptians to Continue Revolution Against Coup

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں