سیاسی جماعتوں کو پارٹی فنڈ بینک میں جمع کرنا لازمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-02

سیاسی جماعتوں کو پارٹی فنڈ بینک میں جمع کرنا لازمی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
الیکشن کمیشن نے رہنما خطوط میں سیاسی جماعتوں کے لئے لازمی قرار دیا کہ وہ بینکس میں اپنے فنڈس جمع کروائیں اور امیدوارں کے لئے مالی امداد کی فراہمی میں مقررہ حد سے تجاوز نہ کریں۔ تاکہ شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایاجاسکے جس پر آج سے عمل آوری ہورہی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اس خصوص میں29اکتوبر کے احکام جاری کئے ہیں جو دستور کی دفعہ324(سپریم ٹینڈنس، ڈائرکشن اور کنٹرول آف الیکشن) کا حصہ ہے جو پارٹی فنڈس اور انتخابی اخراجات میں شفافیت اور احتساب کے لئے رہنما خطوط ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ رہنما خطوط پر اطلاق آج سے ہوگا ۔ کمیشن کے رہنما خطوط کے مطابق سیاسی جماعت کے خازن کو تمام ریاست اور نیچے کی سطح کے اکاؤنٹس اور سنٹرل پارٹی ہیڈ کوارٹر کا حساب کتاب رکھنے کو یقینی بنائیں۔ خازن کی جانب سے احتسابی سرگرمیاں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈاکاؤنٹس کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے محاسبی اور آڈٹ کی رہنما خطوط کے مطابق ہونی چاہئے سالانہ حسابات کی آڈٹ مستند چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے کراتے ہوئے اس کی توثیق ہونی چاہئے اور یہ انکم ٹیکس ایکٹ کے مطابق ہوں ۔ رہنما خطوط کے مطابق سیاسی جماعت اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ کسی شخص یا کمیٹی کو سوائے اس موضع یا ٹاؤن میں جہاں بینک نہیں ہے20ہزار سے زائد رقم نقد روانہ کرے ۔ علاوہ ازیں اس کا اطلاق کسی ملازم یا پارٹی کارکن کو تنخواہ، پنشن یا اخراجات کی باز ادائیگی یا ناگزیر حالت میں نقد ادائیگی پر نہیں ہوگا ۔ امیدوار کے انتخابی اخراجات کی حد سے متعلق رپرپیزنٹیشن آف دی پیوپلز ایکٹ میں فراہم کردہ گنجائش کا حوالہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے رہنما خطوط میں وضاحت کی گئی کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس طرح کی مدد مقررہ حد سے تجاوز نہ ہو ۔
رہنما خطوط کے مطابق اس خصوص میں پارٹی کی جانب سے کوئی بھی ادائیگی کراسڈ اکاؤنٹس پے ای چیک یا ڈرافٹ یا بینک اکاؤنٹ ٹرانسفر کے ذریعہ ہو نہ کہ نقد رقم کے ذریعہ تمام مسلمہ جماعتیں اپنی تمام رپورٹس کنٹریبیوشن رپورٹس فارم24Aمیں، آڈٹ شدہ سالانہ اکاؤنٹس جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے توثیق شدہ ہو اور انتخابی اخراجات کے گوشوارے الیکشن کمیشن میں داخل کریں جب کہ غیر مسلمہ جماعتیں اپنے گوشوارے جات ریاستوں کے چیف الیکٹرول آفیسر کے پاس داخل کریں ۔ الیکشن کمیشن کے احکام میں واضح کیا گیا ہے کہ یکسانیت لانے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ہر مالی سال کے لئے سالانہ اکاؤنٹ کی ایک کاپی مع آڈیٹر رپورٹ ہر سال31اکتوبر سے قبل کمیشن یا اس کی جانب سے مجاز کردہ حکام کے پاس داخل کرے ۔ انکم ٹیکس میں فراہم کردہ گنجائش میں سیاسی جماعت کو کسی شخص یا کمپنی کی جانب سے نقد رقم میں کئے گئے تعاون کو منہا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں