حیدرآباد میں ڈینگو اور ملیریا پھیلنے کی شکایات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-26

حیدرآباد میں ڈینگو اور ملیریا پھیلنے کی شکایات


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-oct-26

اعتماز نیوز
دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے کئی علاقوں میں مچھروں کی بہتات سے وبائی اور موسمی بیماریوں کے پھیلنے کی شکایات موصول ہورہی ہیں ۔، تاحال ڈینگو اور ملیریا کے کئی کیسیس سامنے آچکے ہیں ۔ درجنوں افراد سرکاری اور خانگی دواخانوں میں زیر علاج ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور ضلع ہیلت اینڈ میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شہر میں ڈینگو کے64مشتبہ کیسس ہاسپٹل سے رجوع ہوئے تھے جس میں سے صرف3کیسس ہی مثبت پائے گئے ہیں ۔، جن کا مختلف ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔ اس سال اب تک شہر میں ڈینگو سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ دیگر ذرائع نے است بات کی تردید کی ہے کہ صرف تین کیسیس ہی مثبت پائے گئے ۔ ذرائع کے مطابق خانگی دواخانوں میں کئی مریضوں کا علاج کیا گیا ہے ۔ بلدی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہر سال ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں مچھروں کی وجہ سے وبائی امراض شہر میں پھیلتے ہیں ۔ اس کے تدارک کے لئے بلدیہ کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ روزانہ کئی علاقوں میں مچھر کش ادویات کا چھڑکاؤ کیاجارہا ہے ۔ دوسری جانب عوام سے شکایتیں مل رہی ہیں کہ پرانے شہر کے کئی رہائشی علاقوں میں باقاعدگی سے مچھر کش ادویات کا چھڑکاؤ نہیں کیاجارہا ہے ۔ جس سے ان علاقوں میں مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے خاص طور پر موسی ندی کے آس پاس کے علاقوں میں مچھروں کی کثرت ہے ۔
کئی علاقوں میں رات کے وقت برقی بھی منقطع کی جارہی ہے ، جس سے عوام کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،اور لوگ مچھروں سے بچنے کے اقدامات نہیں کرپارہے ہیں ۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ ڈینگو کا مچھر دن میں افزائش پاتا ہے اور اس کی زندگی صرف چند گھنٹوں کی ہوتی ہے ۔ اس مچھر کو ایشین ٹائیگر کہاجاتا ہے جو گندے پانی یا بارش کے جمع شدہ پانی میں پیدا ہوتا ہے ۔ یہ مچھر عام مچھر سے چھوٹا ہوتا ہے۔ ڈینگو کے مریض کو پہلے تیز بخار اور بدن میں درد کی شکایت ہوتی ہے ۔ ڈینگو سے احتیاط کے لئے ڈاکٹرس نے مشورہ دیا ہے کہ مکانات میں بارش کا پانی جمع ہونے نہ دیاجائے اور صفائی کا خاص خیال رکھاجائے ۔، شدید بخار اور بدن درد کی شکایت کسی بھی مریض کو ہو تو اسے فوری ہاسپٹل سے رجوع کیاجائے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں