مہاراشٹرا میں سیاسی منظر نامہ میں تبدیلیاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-05

مہاراشٹرا میں سیاسی منظر نامہ میں تبدیلیاں

ممبئی
پی ٹی آئی
مہاراشٹرا میں جاری انتخابات میں ریاست کے سیاسی منظر نامہ میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ کئی سینئر قائدین اور ان کے حامیوں مخالف پارٹیوں میں شامل ہوگئے ہیں جس کو انہیں اقتدار ملنے کی توقع ہے ۔ ان اہم قائدین میں مہاراشٹرا نونرمان سینا کے رکن اسمبلی رام کدم جنہوں نے2009ء کے انتخابات میں بی جے پی قائد پرمود مہاجن کی دختر پونم مہاجن کو ممبئی کے حلقہ اسمبلی گھاٹ کوپر مغرب سے شکست دی تھی انہیں ٹکٹ دینے سے انکار پر بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ کدم اب اسی حلقہ سے بی جے پی امید وار کی حیثیت سے مقابلہ کررہے ہیں ۔ وجئے کمار گاوٹ نے بھی این سی پی سے اخراج کے بعد بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اب وہ نندوربار حلقہ اسمبلی سے بی جے پی کے امیدوار ہیں ۔ ان کے چھوٹے بھائی شردک جنہوں نے2009ء کے انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے کانگریس کے طاقتور امیدوار سروپ سن نائیک کونواپور حلقہ اسمبلی سے شکست دی تھی اب این سی پی میں شامل ہوگئے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں