تلنگانہ کے اسکولی نصاب میں تبدیلیوں کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-22

تلنگانہ کے اسکولی نصاب میں تبدیلیوں کا فیصلہ

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ کی حکومت نے اسکولی نصاب میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں جیسے مرم بھیم ، پروفیسر جئے شنکر ، بی کو مریا اور بی آر ورما کی سوانح حیات کو شامل نصاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ تلنگانہ کے سینئر عہدیداراوپیندرا نے کہا ہے کہ(1969) سے(2014) تک چلائی گئی تلنگانہ تحریک کا ایک علیحدہ مضمون ہوگا۔ حکومت کا مقصد اسکولی نصاب میں تلنگانہ کی تاریخ اور ثقافت کو شامل کرنا ہے تاکہ نئی نسل اس سے واقف ہوسکے ۔ نئے نصاب میں تلنگانہ کے تہواروں کو بھی جگہ دی جائے گی۔ نصاب کی تیاری کے لئے ماہرین کی کمیٹی کام کررہی ہے ۔ سرکردہ ماہر تعلیم و نصاب کی تیاری کی کمیٹی کے رکن چکارامیا نے کہا ہے کہ اس کمیٹی نے موجودہ اسکولی نصاب میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کمیٹی نے تلگو زبان کی آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی اہم ادبی شخصیتوں نیتا تکنا، ایرنا پر مضامین کو برقرار رکھنے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نینا دونوں ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کی تلگو تہذیب کے لئے اہم مقام رکھتے ہیں ۔

Telangana Govt decides to change the school curriculum

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں