ہند نیپال برقی تجارت معاہدہ پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-22

ہند نیپال برقی تجارت معاہدہ پر دستخط

کھٹمنڈو
پی ٹی آئی
ہندوستان اور نیپال نے آج ایک تاریخی برقی تجارت( پی ٹی آے) کے معاہدہ پر دستخط کئے جس کے تحت برقی کے تبادلہ اور ہائیدرو پاور سیکٹر میں تعاون کے نئے راستے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اگست میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ نیپال کے دوران دونوں فریقین نے معاہدہ پر دستخط کئے تھے جس کے تحت نیپال میں ہائیڈل پراجکٹس سے پیداہونے والی برقی کے تبادلہ کی اجازت دی گئی ۔ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں دونوں ملکوں کی جانب سے پی ٹی اے معاہدہ کا ایک مسودہ تیار کیا گیا تھا ۔ نیپال کی وزارت توانائی کے معتمد راجندر اکشور شتر اور ہندوستان کے توانائی کے معتمد پردیپ کمار سنہا نے وزیر اعظم کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں معاہدہ پر دستخط کئے ۔ سنہا نے کہا کہ یہ معاہدہ ہندوستان اور نیپال کے درمیان برقی شعبہ میں تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔اور برقی شعبہ میں ہندوستان اور نیپال کے درمیان ایک مستقل فورم بھی فراہم کرے گا ۔ دونوں ممالک کے معتمدین کی صدارت میں پی ٹی اے میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ گروپ کا ہر6ماہ میں ایک اجلاس ہوگا اور دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف موجودہ تعاون سے متعلق مسائل بلکہ تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش و شناخت بھی کرے گا ۔ دونوں ملکوں کے معتمدین کی زیر صدارت ایک مشترکہ اسٹیرنگ کمیٹی بھی قائم کی جائے گی جو مستقل وقفوں میں ملاقات کریں گے ۔ یہ کوشش بلا شبہ ایک دن اور ہفتہ کے 7دن 24گھنٹے برقی سربراہی کے ضمن میں ہم کو آگے لے جائے گی۔ پی ٹی اے پر دستخط 2010ء سے ہماری مسلسل کوشش کا نتیجہ ہے اور یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان برقی تجارت کے امکانات بھی کھولے گا۔نیپالی معتمد توانائی شترا نے یہ بات کہی ۔
انہوں نے کہا کہ معاہدہ پر عمل آوری کے لئے باہمی میکانزم کی تشکیل کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ اس معاہدہ پر دستخط برقی تجارت کے تعلق سے موجودہ بین الاقوامی عمل کو ذہن میں رکھتے ہوئے کی گئی ہے ۔ شترا نے کہا کہ یہ معاہدہ جنوب ایشیائی علاقہ میں علاقائی برقی تجارت کی سہولت بھی فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اعتماد ہے کہ ہندوستان اور نیپال کی حکومتیں تقریب میں دستخط کے بعد معاہدہ کی فوری عمل آوری کے ضمن میں پابند عہد ہیں۔ نیپالی حکام اور ہندوستان کے جی ایم آر گروپ نے گزشتہ ماہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں900میگاواٹ بالائی کرنالی پراجکٹ کی تعمیر کے پراجکٹ ڈیولپمنٹ اگریمنٹ پر دستخط کئے تھے ۔

India, Nepal sign power trade agreement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں