امریکی صدارتی انتخابات 2016 - بش خاندان کا ایک اور رکن مقابلہ کے لئے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-28

امریکی صدارتی انتخابات 2016 - بش خاندان کا ایک اور رکن مقابلہ کے لئے تیار

ہوسٹن
پی ٹی آئی
بش خاندان کا ایک اور ممتاز رکن جیب بش2016ء کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے تیار ہے جب کہ اس خاندان کے2ارکان، وائٹ ہاؤز پر قابض رہ چکے ہیں۔ ان کے فرزند جارج دی بش نے اے بی سی نیوز کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ میرے خیال سے والد جیب بش مقابلہ پر انتہائی سنجیدگی سے غور کررہے ہیں اور اس جانب پیش رفت کے لئے تیار ہیں ۔ خصوصیت کے ساتھ سوال کے جواب میں جارج بش نے کہا کہ اگر2یا3سال قبل آپ نے مجھ سے یہی سوال کیا ہوتا تو میرا جواب قدرے مختلف اور مذمذب انداز میں ہوتا ۔ اگر والد جیب بش نے صدارتی مقابلہ کی دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو خاندان کا ایک ایک رکن ان کے ساتھ مکمل (صد فیصد) تعاون کرے گا ۔ جیب بش کے بھائی جارج ڈبلیو بش اور ان کے والد جارج ایچ ڈبلیو بش قبل ازیں صدارتی عہدہ پر فائز رہتے ہوئے نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ فلوریڈاکے 61سالہ سابق گورنر پ ارٹی کے اسٹبلشمنٹ ونگ میں کافی مقبول ہیں اور ان کے والدوبرادر کا عطیہ دہندگان نیٹ ورک سے انہیں مکمل تعاون حاصل ہوگا۔ جیب بش کے فرزند جارج پی بش ، دریں اثناء ٹیکساس لینڈ کمشنر کے عہدہ پر فائز ہونے کی مہم چلارہے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں