چینی موبائل کمپنی Xiaomi صارفین کے ڈاٹا کا تحفظ کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-28

چینی موبائل کمپنی Xiaomi صارفین کے ڈاٹا کا تحفظ کرے گی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے اپنے ارکان عملہ کو چینی ساختہ’’Xiaomi Redmi is‘‘ فونس استعمالن نہ کرنے کامشورہ دیے جانے کے بعد اسمارٹ فون بنانے والی اس کمپنی نے کہا ہے کہ وہ صارفین کے ڈاٹا کے تحفظ کے مسئلہ کی یکسوئی کے لئے ہندوستانی حکام سے بات چیت کرے گی ۔ قبل ازیں انڈین ایر فورس نے اپنے ارکان عملہ اور ان کے خاندانوں سے کہا تھا کہ وہ چینی ساختہ’’Xiaomi Redmi isفونس استعمال کرنا بند کردیں کیون کہ یہ سمجھاجاتا ہے کہ ان فونوں کے ذریعہ ڈاٹا، چین میں ان کے سروروں تک پہنچ رہا ہے اور یہ ایک سلامی خطرہ ہوسکتا ہے ۔ ’’Xiaomi‘‘ کے نائب صدر ہوگوبرا نے کہا کہ ہم اس مسئلہ کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اب تک ہمیں ہندستانی فضائی یا دیگر حکام سے کوئی ہدایت یا انتباہ موصول نہیں ہوا ہے ۔ ہم نے صرف میڈیا کی اطلاعات کا مشاہدہ کیا ہے ہم حکام سے ملاقات کریں گے اور مسئلہ کی یکسوئی کے لئے ان سے بات چیت کریں گے ۔

China's Xiaomi moves some customer data overseas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں