وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا آئندہ ماہ 4 روزہ دورۂ اسرائیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-24

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا آئندہ ماہ 4 روزہ دورۂ اسرائیل

دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آئندہ ماہ اسرائیل کا دورہ کریں گے ۔ دونوں ممالک کے درمیان متعدد مینٹنگیں ہوں گی جن سے باہمی تعلقات کے استحکام کی طرف اشارہ ملتا ہے ۔ توقع ہے کہ راجناتھ سنگھ وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو سے آئندہ6نومبر کو ملاقات کریں گے ۔ سنگھ نے اس 4روزہ اعلیٰ دورہ کے لئے دیگر متعلقہ اجلاسوں کے پروگرام کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ سینئر سفارتی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ جون2000ء کے بعد سے ہندوستان کے کسی وزیر داخلہ کا یہ پہلا دورہ اسرائیل ہوگا۔ 2000ء میں ایل کے اڈوانی نے تل ابیب کا دورہ کیا تھا۔ اس طرح باہمی تعاون میں اضافہ ہوا تھا ۔ راج ناتھ سنگھ کے اس دورہ سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب نتن یاہو سے گزشتہ ماہ نیویارک میں جنرل اسمبلی اقوام متحدہ کے اجلاس سے وقت فارغ کر تے ہوئے ملاقات کی تھی ۔ اس ملاقات کے دوران نتن یاہو نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے امکانات اصلاحوں میں’’آسمان ہی حد ہے‘‘ انہوں نے ہندوستان کے ساتھ ’’عظیم تر اور عظیم تر‘‘ تعلقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ نتن یاہو ان پہلے عالمی قائدین میں ہیں جنہوں نے ہندوستان میں منعقدہ انتخابات میں نریندر مودی کی کامیابی پر انہیں فون پر مبارکباد دی تھی ۔
اسی دوران اسرائیل کے مشیر قومی سلامتی جوزف کوہن نے کل اپنا سہ روزہ دورہ دہلی مکمل کرلیا اور راج ناتھ سنگھ کے علاوہ اپنے ہندستانی ہم منصب اجیت ڈوول و نیزوزارت خارجہ پرسینئر سفارت کاروں سے ملاقات کی ۔ بتایاجاتا ہے کہ کوہن نے دونوں ممالک کو در پیش ’’مشترکہ چیلنجوں ‘‘اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا و نیز’’ تمام میدانوں اور کسی بھی سطح پر تعاون کو وسعت دینے کے لئے اسرائیل کی آمادگی کا اظہار کیا۔‘‘ یہاں یہ بات بتادی جائے کہ دونوں ممالک آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں اپنی سالانہ وزارت خارجہ مشاورتوں کا بھی اہتمام کررہے ہیں ۔ سکریٹری(امور مشرق) انیل ودھوا کی قیادت میں عہدیداروں کا ایک وفد اسرائیل کا دورہ کرے گا ۔ ہندوستان، اسرائیل سے دفاعی آلات کا سب سے بڑا خریدار ہے اور اسرائیل روس کے بعد ہندوستان کو اسلحہ و گولہ بارود کا دوسرا سب سے بڑا سربراہ کنندہ ہے ۔ دونوں ممالک ، انسداد دہشت گردی پر ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے بھی حامل ہیں ۔

Rajnath Singh set to visit Israel next month

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں