وزیر اعظم کا اعلان کشمیری عوام کی توہین کے مترادف - غلام نبی آزاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-24

وزیر اعظم کا اعلان کشمیری عوام کی توہین کے مترادف - غلام نبی آزاد

سری نگر
پی ٹی آئی
ریاست میں حالیہ سیلاب اور طوفان سے تباہ شدہ ہسپتالوں اور مکانات کے باز تعمیر کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے معلنہ745کروڑ کی امدا د کو بر سر اقتدار نیشنل کانفرنس اور اس کی حلیف کانگریس نے بڑی تذلیل اور مذاق قرار دیا ۔ چار گھنٹے توقف کے بعد وزیرا عظم کی وادی سے روانگی کے چند منٹ بعد ہی ریاست کی سیاسی جماعتوں نے ان کے اعلان پر فوری رد عمل ظاہر کیا۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے اسے بڑی تذلیل قرا ر دیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو بڑی توقع تھی کہ مودی اہم اعلان کریں گے تاہم معلنہ پیاکیج کافی نہیں ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ اس دورہ سے قبل عوام چیف منسٹر کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے کہ عمر ناکام ہوگئے اب مودی ہمیں بچانے آئیں گے ، انہیں اب سمجھ لینا چاہئے کہ ان کی تنقیدیں اور توقعات کس قدر بے جا تھے ۔ سابق چیف منسٹر و قائد اپوزیشن راجیہ سبھا غلام نبی آزاد نے اس اعلان کو ریاست کے عوام کے ساتھ مذاق قرار دیا ، تباہی کی وسعت اور ریاسی حکومت کی سفارش کے مقابلہ میں یہ معلقہ امداد ریاست کے عوام کے ساتھ مذاق اور ان کی توہین کے مترادف ہے جن کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ دہلی میں سینئر کانگریس قائد پی سی چکو نے پیاکیج کا ادنی حقیر قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد ریاست میں آنے والی انتخابات میں بی جے پی سے تعاون کرنا ہے۔ چکو نے کہا کہ مودی محض اس لئے ریاست کا دورہ کررہے ہیں کہ یہاں انتخابات ہونے والے ہیں۔
پورا ملک جانتا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ کشمیر کی امداد کے لئے نہیں بلکہ ان کی پارٹی کی مدد ہے ۔ آفات سماوی سے متاثر ریاست کے ساتھ سیاست کرنا موزوں نہیں ہے بی جے پی نے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ دورہ عوام کے زخموں پر مرہم کے مترادف ہے جو طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔ سینئر بی جے پی قائد مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس کا ووٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے وزیر اعظم بی جے پی کے وزیر اعظم نہیں ہے وہ پوری قوم اور ہر شہری کے وزیر اعظم ہیں ۔ وہ کشمیر تا کنیا کماری رہنے والے ہر فرد کے وزیر اعظم ہیں ۔ چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس ضمن میں کچھ وضاحت ہوگی کہ آیا یہ رقم مکمل پیاکیج کی قسط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ پیاکیج کی قبولیت سے متعلق ہمیں بعض اشارہ ملیں گے جس سے متعلق ریاستی حکومت نے طلب کیا تھا تا حال اب تک کوئی اشارہ نہیں ملا۔

Modi's Rs 745-crore package to Kashmir flood victims is a crude joke: Cong

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں