تلنگانہ اور آندھرا میں بارش - کئی ذخائر لبریز - مزید بارش کی پیش قیاسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-27

تلنگانہ اور آندھرا میں بارش - کئی ذخائر لبریز - مزید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ آندھر ا پردیش کے شمالی ساحلی اضالع طوفان ہدہد کی تباہی سے ابھی ابھر بھی نہیں پائے تھے کہ ریاست کے رائل سیما کے اضلاع میں شدید بارش نے عام زندگی مفلوج کردیا اور فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ۔ گزشتہ 24گھنٹوں سے اضلاع کرنول ، اننت پور ، کڑپہ اور گنٹور میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ،۔ جس کے سبب کئی نشیبی مقامات زیر آب آگئے ہیں اور عام زندگی متاثر رہی ہے ۔ بارش کے سبب مصروف کرنول ، بیلاری روڈ کے بشمول اہم سڑکوں پر ٹریفک میں خلل پڑا ۔ علاقہ کی کئی ندیوں میں سیلاب کی صورتحال پائی جاتی ہے ۔ حیدرآبار میں بھی بارش کا سلسلہ کل سے جاری ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی گراوٹ محسوس کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ کے اجلاع میں بھی گزشتہ24گھنٹوں سے بارش ہورہی ہے ۔ آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر آبی ذخائر کی سطح میں کافی حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور کئی دیہاتوں میں پانی جمع ہوگیا ہے ،۔ کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا ہے ،۔ وجئے واڑہ سے موصول رپور ٹ میں کہا گیا کہ ضلع گنٹور کے گراجالا میں دو خواتین بہہ گئیں اور ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع گنٹور کے گراجالا ٹاؤن کے قریب ایدوواگومیں دو خواتین اس وقت بہہ گئیں جب وہ نہر پار کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ ان خواتین کی شناخت رادھا اور انو سویا کے طور پر کی گئی ۔ نہروں میں پانی کے بہاؤ کے سبب ضلع گنٹور کے 12مواضعات کا رابطہ منقطع ہوچکا ہے ۔ وجئے واڑہ میں کل رات طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کے سبب کئی گھنٹوں تک تاریکی رہی ۔ سب سے زیادہ بارش ضلع گنٹور کے ماچرلہ میں29ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ باپٹلہ اور ریننا چنتالہ میں آج11بجے دن تک24ملی میٹر بارش ریکارڈ کیگ ئی ۔ پرکاشم بیاریج کے7دروازے کھولتے ہی پراجکٹ سے17,860کیوزک پانی چھوڑا گیا ۔ دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں گزشتہ دو دنوں کے دوران15ملی میٹر سے زائد ہوئی ۔ اکتوبر کے آخری ہفتہ میں عوام گرمی محسوس کررہے تھے لیکن مسلسل بارش کے سبب درجہ حرارت میں6ڈگری کی کمی آئی ہے ۔ سرد ہواؤں کے ساتھ وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش ہورہی ہے ،۔ جس سے موسم خوشگوارہوگیا ہے ۔ بلدیہ کی ایمرجنسی ٹیموں نے شہر کے کئی مقامات سے بارش کے پانی کی نکاسی کی ۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر گڑھے بھی پڑ گئے ہیں۔ شمالی ساحلی آندھرا کے اضلاع جہاں حال ہی میں طوفان ہدہد نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے میں بھی بارش ہورہی ہے جس سے راحت کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ آئندہ دو تا چار دنوں کے دوران اوسط سے شدید بارش ہوگی ۔ محکمہ موسمیات حیدرآباد کے ڈائرکٹر کے سیتا رام نے کہا کہ شمال، مشر ق مانسون ،جنوبی ساحلی آندھرا اور رائل سیما میں سرگرم ہوگیا ہے ،۔ جس کے سبب آئندہ تین دنوں کے دوران رائل سیما کے تمام اضلاع میں کہیں کہیں جنوبی ساحلی آندھرا کے اضلاع کرشنا ، گنٹور ، پرکاشم ، نیلو، تلنگانہ کے اضلاع کھمم ، نلگنڈہ ، محبوب نگر ، رنگا ریڈی اور حیدرآباد میں شدید بارش ہوگی ۔

Rains continue to lash Telangana and AP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں