تلنگانہ میں سرسبز علاقہ میں اضافہ کا منصوبہ - وزیر جنگلات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-20

تلنگانہ میں سرسبز علاقہ میں اضافہ کا منصوبہ - وزیر جنگلات

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ کے وزیر جنگلات و ماحولیات جوگورا منانے آج کہا کہ ساؤتھ کوریا میں منعقدہ حیاتیاتی تنوع کنونشن سی او پی 12اجلاس میں آئندہ تین برسوں میں ریاستی حکومت کی جانب سے230کروڑ پودوں کی شجر کاری کے اقدامات کی ستائش کی گئی۔ اس کا مقصد سرسبز و شاداب ماحول کر ہر یتا ہرم پروگرام کے تحت25.16فیصد سے بڑھا کر33فیصد کرنا تھا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رامنا جنہوں نے سی بی ڈی سی او پی12میں ساؤتھ کوریا میں منعقدہ اجلاس میں6تا17اکتوبر شرکت کی ، بتایا کہ جنوبی کوریا میں1970اور2014کے درمیان سرسبز علاقہ 15فیصد سے بڑھ کر85فیصد ہوگیا ہے ۔ یہ نشانہ محدود شجر کاری سے پورا ہوا ہے ۔ وزیر جنگلات نے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت بہت جلد بڑے پیمانے پر شجر کاری کرتے ہوئے نشانہ کو پار کرے گی ۔ اقدامات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے آئندہ تین برسوں کے دوران ابتدائی پروگرام کے تحت230کروڑ پودوں کی شجر کاری کی تجویز تیار کی ہے۔ جس کے تحت ریاست میں تقریباً8فیصد نشانہ عبور کیاجائے گا۔ پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر130کروڑ پودے جنگلات کے باہر لگائے جائیں گے ۔ حیدرآباد میٹرو پولٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی علاقے میں 10کروڑ اور ریاست کے ماباقی علاقے میں120کروڑ پودے لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ہر موضع میں40ہزار پودے اور ہر اسمبلی حلقہ میں40لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مقصد کے لئے ریاستی حکومت نے600کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ۔ ہر کمیٹی کی قیادت پنچایت سرپنچ کریں گے ۔ حکومت شجر کاری سے قبل مٹی کاٹسٹ کرے گی۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ حکومت ریاست میں سرخ صندل کی کاشت کاری کی بھی حوصلہ افزائی کرے گی۔

Plans to increase green areas in Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں