چندرا بابو نائیڈو راحت کاری کاموں سے جزوی مطمئن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-20

چندرا بابو نائیڈو راحت کاری کاموں سے جزوی مطمئن

وشاکھا پٹنم
پی ٹی آئی
چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرابابو نائیڈونے طوفان سے متاثرہ اضلاع میں جو آندھر اپردیش کے ساحل پر طوفان ہدہد کے باعث متاثر ہوئے ہیں کہ نظم و نسق کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات پر جزوی اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ سنگین طوفان کے بعد بندرگاہی شہر میں قیام کرتے ہوئے نائیڈو نے خصوصی بس سے کام کاج انجام دیا ۔ انہوں نے راحت کاری اور بچاؤ کاموں کی نگرانی کی ۔ نائیڈو نے کہا کہ محض7دن قیام کے بعد وشاکھا پٹنم سے روانہ ہورہا ہوں تاہم کسی حد تک مطمئن ہوں لیکن کلی طور پر نہیں۔ حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں بعض اہم پروگراموں میں شرکت کے دو دن بعد صورتحال کا جائزہ لینے پھر واپس ہوں گا۔ طوفان کے بعد عام حالت بحال کرنے میں انہوں نے3اضلاع وشاکھا پٹنم ، وزیا نگرم اور سریکا کولم کے نظم و نسق اور مختلف علاقوں کے بچاؤں ٹیموں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں نے بھی حالات بحال کرنے کی بہتر کوشش کی ہے ۔ نائیڈو نے اخبار نمائندوں کو بتایا کہ وہ وشاکھا پٹنم میں رام کرشنا بیچ پر23اکتوبر کو منعقدہونے والی کینڈل لائٹ ریالی میں شرکت کریں گے ۔ اس کا مقصد شہریوں میں اعتماد کو بحال کرنا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شمع جلاتے ہوئے ہی وہ دیوالی منائیں ۔ نائیدو نے راشن شاپس ڈیلرس سے کہا کہ وہ حکومت سے تعاون کرتے ہوئے لازمی اشیاء جیسے چاول مہیا کریں۔ جیسا کہ طوفان سے متاثرین کے فوائد کے لئے حکومت نے پیاکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ڈیلرس کو بدعنوانیوں کے خلاف سخت انتبادہ دیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کسی بھی قسم کی بد عنوانی کو میں برداشت نہیں کروں گا ۔ متاثرین کو آئٹمس کی سربراہی ان کی ذمہ داری ہے ۔ بدعنوانی میں ملوث ڈیلرس کی گرفتاری کے لئے بھی پس و پیش نہیں کروں گا ۔ طوفان کے فوری بعد ویزاگ کے شہری اشیائے ضروریہ کی قلت سے دوچار ہوگئے ہیں۔ ضروری اقدامات کرنے میں بھی متعلقہ ایجنسیاں سستی کے ساتھ عمل کررہی ہیں ۔ سائیکلون سے50جانیں ضائع ہوئیں اور وشاکھا پ ٹنم ، وزیا نگرم اور سریکا کولم اضلاع میں بھاری تباہی ہوئی ہے ۔ ایک تخمینہ کے مطابق طوفان سے70ہزار کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔

یو این آئی کی اطلاع کے بموجب بندرگاہی شہر اور اسٹیل سٹی کا ایک بڑا حصہ طوفان ہدہد کی تباہی کے باعث تاریکی میں غرق ہے ۔ چیف منسٹر آندھر ا پردیش این چندرابابو نائیڈونے تیقن دیا کہ 25اکتوبر تک برقی بحال کردی جائے گی ۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل ہمیں خوفناک تجربہ ہوا ۔ تیز طاقتور آندھی کے باعث برقی نظام پوری طرح مفلوج ہوگیا۔ برقی بحال کرنے کے لئے لگ بھگ13765انجینئرس کام کررہے ہیں ،۔ تاحال ہم نے10لاکھ برقی کنکشن بحال کئے ہیں ۔ 25اکتوبر تک ہم برقی کو پوری طرح بحال کریں گے ۔ ہمارے تمام عہدیداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ دیوالی نہیں منائیں گے ۔ آفیسرس نے کہا ہے کہ وہ روشنیوں کا تہوار صرف اسی وقت مناءٰں گے جب برقی پوری طرح بحال ہوجائے گی ۔ ہم گرے ہوئے برقی پولس کی جگہ35ہزار الکٹرک پولس تنصیب کے لئے لائے ہیں ۔، انہوں نے کہا کہ500ٹرک،250پروکلینس اور کئی جنسٹس راحت کاری اور بحالی کے کاموں کے لئے طلب کئے گئے ہیں۔ پی تی آئی کے بموجب چیف منسٹر آندھرا پردیش اینچندرابابو نائیڈونے آج کہا کہ طوفان سے متاثرہ وشاکھا پٹنم ، وزیا نگرم اور سری کا کولم اضلاع میں25اکتوبر تک برقی بحال کردی جائے گی۔ نائیڈو نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وشاکھا پٹنم علاقوں میں23اکتوبر تک برقی بحال ہوجائے گی جب کہ25اکتوبر تک بیشتر مواضعات میں برقی بحال ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ناگہانی طوفان ہدہد کے باعث57ایف ایچ ٹی ٹاورس منہدم ہوگئے۔ تین اضلاع میں نقصانات کا تخمینہ300کروڑ لگایا گیا ہے ۔اے پی ٹرانسکو کو نقصانات700کروڑ اور دیگر200کروڑ بتائے جاتے ہیں ۔ نائیڈو نے کہا کہ2700کلو میٹر کے علاقہ میں33کے وی لائنس 18ہزار کلو میٹر کے علاقہ میں11کے وی لائنس،42ہزار کلو میٹر علاقہ میں ایل ٹی لائنس اور55ہزار کلو میٹر علاقہ میں ڈی ٹی آر کے لئے معائنہ کیاجانا ہے ۔
اسٹیل پلانٹ میں پیداوار بحال ہونے تک ایک ماہ درکار - چندرابابو نائیڈو

چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرابابو نائیڈونے آج کہا کہ وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ میں پوری طرح پیداوار بحال ہونے کے لئے ایک ماہ درکار ہے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے پلانٹ کا دورہ کیا جو طوفان سے شدید متاثر ہوا ہے ۔ چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ انہیں پلانٹ کی تباہی کا بڑا دکھ ہے ۔ یہ ایک سرسبز و شاداب علاقہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شعبہ کے سب سے بڑے پلانٹ کو معمول پر لانے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔راشٹریہ اسپاٹ نگم لمٹیڈ کارپوریٹ ادارہ کو جو وشاکھا پتنم اسٹیل پلانٹ کا ایک حصہ ہے کو مسدود کردینا پڑا کیونکہ برقی سلسلہ منقطع ہوگیا ہے ۔ تباہی کے ایک ہفتہ بعد ہی برقی سربراہی ہنوز پوری طرح بحال نہیں ہوئی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ پلانٹ کو طوفان کے باعث350تا400کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے ساحلی شہر کی عظمت رفتہ بحال کرنے کا عہد کیا ہے ۔ انہوں نے کارپوریٹ اداروں پر زور دیا کہ وہ ماہی گیروں کے مواضعات کو اپنائیں اور انہیں ایک ماڈل بستیوں کے طور پر ترقی دیں ۔ ریاستی حکومت کے ایمپلائز نے پہلے ہی دن دو دن کی تنخواہ جو125کروڑ ہوتی ہے چیف منسٹر کو ریلیف فنڈ میں بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کا رپوریشن کے ملازمین نے اعلان کیا کہ وہ راحت کاری کاموں کے لئے2کروڑ روپے کا عطیہ دیں گے۔ ریلائنس گروپ نے11کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ جی ایم آر گروپ نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں دینے2.5کروڑ روپے کا چیک حوالہ کیا۔ گنگا روم پورٹ لمٹیڈ نے ایک کروڑ روپے اور وشاکھا پٹنم پورٹ ٹرسٹ نے60لاکھ روپے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں دئیے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں