پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی پھر خلاف ورزی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-16

پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی پھر خلاف ورزی

جموں
پی ٹی آئی
پاکستان میں سپاہیوں نے آج ایک بار پھر پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس سے ایک7سالہ بچہ زخمی ہوا ۔ایک دن قبل ہی ہندوستان پڑوسی ملک سے اس کی جانب سے مسلسل فائرنگ پر احتجاج کیا تھا ۔ ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ یو کے جی کا طالب علم ریاض ساکن کویاں گوتری موضع فائرنگ میں زخمی ہوا اور اسے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس شمشیر حسین نے بتایا کہ خطہ قبضہ پر سجیان سیکٹر میں صبح کے وقت فائرنگ کی گئی۔ پاکستانی سپاہیوں نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے کرنی اور شاہ پور کی پٹی میں بھی سرحدی علاقہ کو نشانہ بنایا تاہم اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ سرحدی محافظین نے پاکستانی فائرنگ کا اسی انداز میں جواب دیا ۔ پاکستانی رینجرس کی فائرنگ اور گولہ باری میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈیویژنل کمشنر جموں زون شانت مانو نے آج کہا کہ گزشتہ چند روز سے خطہ قبضہ پر پاکستان کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں ہورہی تھی اور خاموشی چھائی ہوئی تھی ۔، تاہم پونچھ میں سجیان کی پٹی پر پاکستان کی جانب سے آج صبح فائرنگ کی گئی۔ یاد رہے کہ یک اکتوبر سے پاکستانی سپاہیوں نے زبردست فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کیا تھا جو گزشتہ ہفتہ تک جاری رہا اور اس کے نتیجہ میں8افراد ہلاک اور تقریباً100دیگر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 13سیکوریٹی جوان بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کی وجہ سے سرحد کی تقریباً113بستیوں سے30ہزار افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ دفاعی ترجمان نے کہا کہ صبح کی اولین ساعتوں میں شروع ہوئی فائرنگ کا سلسلہ صبح10:45بجے ختم ہوا ۔ پاکستانی سپاہیوں نے 82ایم ایم مارٹر بم استعمال کئے ۔
اسی دوران جموں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع نظم و نسق نے’’مشن حفاظت‘مہمش روع کی ہے تاکہ سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ اور گولہ باری سے شہریوں کو بچایاجاسکے ۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ضلع نظم و نسق نے ضلع کٹہوعہ میں6اکتوبر کو مشن حفاظت شروع کی تھی تاکہ ضلع کی سرحدی بستیوں میں رہنے والے10ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیاجاسکے ۔ ترجمان نے کہا کہ سرحد سے نقل میانی کرنے والے افراد کو راحتی کیمپس میں تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ،۔ ان کیمپوں میں تقریباً10ہزار افراد کو ٹھہرایا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی سپاہیوں کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے سبب تقریباً57مواضعات سے عوام کو تخلیہ کرنا پڑا۔ اسی دوران ضلع پونچھ میں خطہ قبضہ کے قریب ایک پاکستانی ساختہ زمینی سرنگ برآمد ہوئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج صبح ہمارے سپاہیوں نے سجیان سیکٹر میں خطہ قبضہ پر طلایہ گردی کے دوران پاکستانی ساختہ زمینی سرنگ پائی ۔

Pakistan violated the ceasefire again

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں