پاکستانی کامیڈین کو عالمی مقابلہ میں دوسرا مقام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-29

پاکستانی کامیڈین کو عالمی مقابلہ میں دوسرا مقام

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے مشہور کامیڈین سعد ہارون کو فنئیسٹ پرسن کے عالمی مقابلہ کے فائنل میں دوسرا مقام حاصل ہوا۔ کامیاب امیدواروں کا انتخاب آنلائن ووٹنگ نظام کے تحت ہوا۔ ووٹنگ کا سلسلہ24تا27اکتوبر جاری رہا۔ فن لینڈ کے اسمولیکول کو1,58,945ووٹ حاصل ہوئے جب کہ ہارون59,213ووٹوں کے ساتھ رنر آپ قرار دئیے گئے ۔ فائنل تک پہنچنے والے کامیاب امیدواروں میں فرانس کے مصطفیٰ العرسی کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔ متحدہ عرب امارات کے نمائندہ غیر مقیم ہندوستانی نتن میرانی چوتھے مقام پر رہے۔ عالمی مقابلہ کرانے کا خیال لاف فیاکٹری کیمالک جیمی مسادا کو آیا جو اسے سالانہ تقریب کی شکل دینے پر غور کررہے ہیں۔ مساوا ، امریکہ کے کئی شہروں میں کامیڈی کلبس سلسلہ کے مالک ہیں ۔ ان شہروں میں کیلیفورنیا بھی شامل ہے ۔ مقابلہ میں اقطاع عالم سے تقریباً50سے زائد کامیڈینس نے حصہ لیا ۔ لاس ویگاس میں فائنل شو ڈاؤن ہوا۔

Pakistan's Saad Haroon gets 2nd Place in 1st Annual laugh factory competition as the funniest Person

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں