پاکستان میں نیلوفر طوفان سے نمٹنے کی تیاریاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-29

پاکستان میں نیلوفر طوفان سے نمٹنے کی تیاریاں

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان خلیج عرب میں پیدا ہونے والے طوفان نیلو فر کا سامنا کرنے کی تیاری کررہا ہے جو امکان ہے کہ اس ہفتہ جنوبی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ طوفان شدت اختیار کرگیا اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے زائد از1,100کلو میٹر دور ہے ۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے بموجب طوفان بتدریج شدت اختیار کرتے ہوئے سنگین ٹراپیکل طوفان میں بدل جائے گا اور چہار شنبہ تا جمعہ سمندر پر سخت حالات پیدا کرے گا ۔ محکمہ موسمیات کے چیف توصیف عالم نے میڈیا کوبتایا کہ پہلے طوفان عمان کے ساحل کی طرف مغرب۔ شمال مغربی سمت بڑھے گا اور پھر شمال مشرق کی جانب بڑھے گا اور ہندوستان میں گجرات کے ساحلی علاقوں اور پاکستان میں جنوب مشرقی سندھ کے علاقوں سے ٹکرائے گا ۔ فی الحال سندھ کے جن ساحلی علاقوں کو طوفان کے اثر کاانتباہ دیا گیا ، ان میں ناگر پارکر، میٹھی ، چور، عمر کوٹ ، چاچرو ، اسلام کوٹ ، تھاٹا ، جاٹی، گیٹی بندر ،بادن اورکراچی شامل ہیں جہاں چہار شنبہ سے جمعہ تک ہلکی تا شدید بارش ہوگی اور طوفانی ہوائیں چلیں گی ۔ بلوچستان میں گوادر ، پاسنی ، جیوانی اور مارا جیسے علاقوں میں بھی اس کا اثر ہوگا۔ عالم نے کہا کہ نیلو فر2010ء میں سندھ میں آنے والے طوفان فیٹ سے مماثلت رکھتا ہے ۔

Pakistan's coastal areas brace for Cyclone Nilofar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں