نواز شریف کے خلاف 23 سال پرانی عرضداشت منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-22

نواز شریف کے خلاف 23 سال پرانی عرضداشت منظور

پاکستان کی ایک عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے سے متعلق ایک درخواست قبول کرلی ہے جو23سال قبل پیش کی گئی تھی۔ جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس عابد عزیز شیخ پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ نے دلائل کی سماعت کرتے ہوئے درخواست منظور کرلی اور ساتھ ہی چیف جسٹس سے وسیع تر5رکنی بنچ تشکیل دینے کی درخواست بھی کی ۔ بنچ دراصل23سال قبل 1991میں پیش کردہ درخواست کی منظوری سے متعلق ایک عرضداشت کی سماعت کررہی تھی ۔ درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے عدالت پر واضح کیا کہ5ججوں پر مشتمل بنچ نے4سال قبل ان کی درخواست کی آخری سماعت کی تھی جس کے بعد سے معاملہ ہنوز زیر التوا ہے اور درخواست کی سماعت پر توجہ نہیں دی گئی ۔ اتفاق سے بنچ میں شامل ایک جج نے درخواست کی سماعت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد بنچ تحلیل کردی گئی ۔ جعفری نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف نے غیر ممالک کو رقومات کی غیر قانونی منتقلی سے قومی خزانہ کو زبردست نقصان پہنچایا ہے اور اس سلسلہ میں انسداد بد عنوانی ایجنسیوں نے بھی ان کی درخواست پر کوئی توجہ نہ دی اور اس جانب سے آنکھیں موند لیں ۔، انہوں نے کہا کہ نواز شریف رکن پارلیمنٹ بننے کی تمام شرائط پوری کرنے اور پیمانہ پر کھرا اترنے میں ناکام ہیں۔ دستور کی دفعات62اور63میں جو شرائط واضح کی گئی ہیں ان شرائط کی یکسوئی میں وہ پوری طرح ناکام ہیں اور اس کے سبب انہیں نااہل قرار دیاجائے ۔

LHC to hear 23-year-old petition against Nawaz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں