دہشت گردی کے تمام ڈھانچے ختم کر دیے جائیں گے - راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-29

دہشت گردی کے تمام ڈھانچے ختم کر دیے جائیں گے - راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مغربی بنگال کے بردوان دھماکوں کی تحقیقات میں تازہ اطلاعات کے ملنے کے بعد جس میں جماعت المجاہدین کی ہندوستان میں موجودگی کا پتہ چلا ہے ، مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج ہدایت دی کہ دہشت گردی کے ان تمام ڈھانچوں کو فوری طور پر ختم کردیاجائے ۔ یہ ہدایات اس وقت جاری کی گئیں جب نیشنل سیکوریٹی اڈوائیزراجیت ڈوول نے انہیں اس کیس کے سلسلہ میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسی دوران نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی جانب سے مغربہ بنگال کے علاقہ بردوان میں ہوئے دھماکہ کی تحقیقات کی10اکتوبر کو ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ایجنسی کی ایک ٹیم نے آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ( ای ڈی) کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس دورہ کا مقصد دونوں تحقیقاتی ایجنسیوں کے درمیان اطلاعات اور معلومات کا تبادلہ تھا ۔ ای ڈی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ این آئی اے کی ایک سیل جو دہشت گردوں کومالیہ کی فراہمی کے معاملات سے نمٹتی ہے ، کے3عہدیدار آج ہمارے دفتر پہنچے تاکہ مستقبل کے باہمی ربط و ضبط ، اطلاعات کی فراہمی اور بردوان دھماکہ تحقیقات کے لئے ایک لائحہ عمل کو ترتیب دیا جاسکے ۔
انہوں نے بتایا کہ2اکتوبر کو ہوئے دھماکہ کے فوری بعد ای ڈی کے عہدیدار دھماکہ کے مقام پر پہنچے تھے تاکہ اس دھماکہ کے پیچھے رقومات کی منتقلی یا فنڈنگ کا پتہ لگایاجاسکے ۔ دھماکہ کی بہتر طریقہ سے تحقیقات کے لئے یہ طے پایا تھا کہ ای ڈی اور این آئی اے کے عہدیداروں کے درمیان روزانہ ملاقات ہو۔ یو این آئی کے مطابق بردوان بم دھماکوں میں بنگلہ دیش کی جماعت المجاہدین کے ملوث ہونے کے شبہ کے بعد این آئی اے جہادیوں کو رقومات کی فراہمی پر بھی تحقیقات کر رہی ہے ۔ پولیس سوپروکرم کھرڈے کی قیادت میں این آئی اے کی سہ رکنی ٹیم نے کلکتہ کے سالٹ لیت میں واقع ای ڈی دفتر پہنچ کر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش( جے ایم بی) بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی کی ایک ذیلی شاخ ہے جو بنگلہ دیش کے کئی اضلاع میں سرگرم ہے اورسرحدپار سے مخالف استحکام کارروائی میں ملوث ہے ۔

Neutralise JMB terror modules immediately: Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں