مہاراشٹرا ترقی میں گجرات سے آگے ۔ راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-13

مہاراشٹرا ترقی میں گجرات سے آگے ۔ راہول گاندھی

رامٹیک(مہاراشٹرا)
پی ٹی آئی
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر بی جے پی قائدین کے ادعا جات کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مہاراشٹرا ترقی کے معاملہ میں گجرات سے آگے ہے ۔ انہوں نے ضلع ناگپور میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے60سالوں میں کچھ کام نہیں کیا ہے ، کیا ایسا ہی ہے، انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگ گاندھی جی کا نام استعمال کررہے ہیں لیکن ان کا برتاؤ گاندھی جی کی فکر سے متضاد ہے ۔ انہوں نے نریندر مودی پر درپردہ تنقید کرتے ہوئے کاہ کہ چند لوگ گاندھی جی کی بات کرتے ہیں جنہوں نے عدم تشدد کا درس دیا ہے لیکن ان کی تعلیم پر عمل نہیں کرتے ۔
انہوں نے مودی حکومت پر بشمول کینسر108دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر تنقید کی ۔ انہوں نے چینی صدر کے ساتھ جھولا جھولنے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا جس وقت مودی چینی صدر کے ساتھ جھولا جھول رہے تھے اسی وقت چینی فوجی ہندوستان میں گھس آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیڈر نہیں ہوتے بلکہ عوام ہوتی ہے جو ملک کی تعمیر کرتی ہے ۔ انہوں نے یوپی اے کی کامیابیوں کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسیوں کے نتیجہ میں30لاکھ افراد کو روزگار میسر آسکا ۔ انہوں نے مودی پر انتخابی وعدوں پر عدم عمل آوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار ملنے کے اندرون100دن بیرون ملک موجود کالے دھن کو واپس لایاجائے گا۔ انہوں نے دبے لفظوں میں پرتھوی راج چوہان کو چیف منسٹر قرار دیا اور کہا کہ ہمارا چیف منسٹر انتہائی صاف امیج کا حامل ہے ۔

Maharashtra ahead of Gujarat, says Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں