پاکستانی گولہ باری میں مزید 2 شہری زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-13

پاکستانی گولہ باری میں مزید 2 شہری زخمی

جموں
آئی اے این ایس
جموں ضلع کے ارنیا سب سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد سے متصل جبوول گاؤں کو پاکستانی رینجرس کی طرف سے نشانہ بناکر کی گئی رات بھر کی شدید مارٹر گولہ باری میں کم سے کم2شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ پاکستانی رینجرس نے آر ایس پور ا سیکٹر میں ہفتہ کی رات 9بجے سے مارٹر گولہ باری اور خود کار ہتھیاروں کے ذریعہ فائرنگ شروع کردی ۔ دونوں جانب سے رات بھر فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور اب بھی وقفہ وقفہ سے اس علاقہ میں جاری ہے ۔ 6اکتوبر سے بین الاقوامی سرحد اور جموں علاقہ کے لائن آف کنٹرول پر جاری اس فائرنگ اور مارٹر گولہ باری میں تا حال8شہری ہلاک اور62زخمی ہوگئے ۔ پاکستانی گولہ باری کے شکار سرحدی علاقوں کے30ہزار سے زائد شہری ،ریاستی حکومت کی جانب سے قائم کردہ امدادی کیمپوں میں پناہ گزیں ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں