مسلمان کی جانب سے ہندو عورت کی آخری رسومات کے انتظامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-27

مسلمان کی جانب سے ہندو عورت کی آخری رسومات کے انتظامات

رامپور(یوپی)
پی ٹی آئی
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال پیش کرتے ہوئے ایک مسلمان شخص نے ایک ہندو بیوہ کی آخری رسومات کا انتظام کیا۔ اس عورت کو وہ مسلمان شخص اپنی بہن سمجھتا تھا اور ساری زندگی اس کی مدد کرتا رہا ۔ یہ انوکھی کہانی رامپور سے 10کلو میٹر دور واقع مونڈا پانڈے گاؤں کی ہے ۔ یشودھا دیوی اپنے شوہر کی موت کے بعد اپنی ماں اور بیٹے کے ساتھ ایک جھونپڑی میں انتہائی خستہ حالت میں رہائش پذیر تھی۔ اسی گاؤں کے رہنے والے اسلم بیگ یشودھا سے راکھی بندھواتے تھے اور یشودھا انہیں اپنا بھائی سمجھتی تھی ۔ اس کے بعد اسلم نے یشودھا کی فیملی کے لئے ایک مکان کا انتظام کیا اور اس کی مالی مدد بھی کی۔ گزشتہ 15برسوں سے یہ دونوں ایک دوسرے کی تہوار میں شریک رہتے تھے ۔ کل یشودھا کا علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ یشودھا کے خاندان کے لوگ مولی گڑھ میں آخری رسومات انجام دینا چاہتے تھے لیکن اسلم نے یشودھا کی نعش کو گرہ مکتیشور منتقل کرنے پر زور دیا ۔ اسلم نے تمام اخراجات برداشت کرتے ہوئے یشودھا کی نعش گرمکتیشور منتقل کی۔ جو گنگا کے کنارے پر واقع ہے ، وہاں یشودھا کی نعش نذر آتش کی گئی ۔

Last rituals of a hindu woman by a Muslim

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں