کلید بردار کعبہ شیخ الشیبی کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-24

کلید بردار کعبہ شیخ الشیبی کا انتقال

shaikh-alshaibi
کلید بردار کعبہ شیخ عبدالقادر الشیبی کا جمعرات کو انتقال ہوگیا ۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے ان کی اولاد سے اظہار تعزیت کیا۔ نماز جنازہ عصر بعدا دا کی گئی وہ ایک عرصے بیمار تھے ۔ خاندانی روایت کے مطابق فیمیلی کے معمر ترین شخص شیخ صالح زین العابدین الشیبی کو نیا کلید بردار مقرر کردیا گیا ۔ شیخ عبدالقادر الشیبی نے17بچے سوگواروں میں چھوڑے ہیں ۔ ان میں 12بیٹیاں اور 5بیٹے ہیں ۔ شیخ عبدالقادر الشیبی کو2010ء میں شیخ عبدالعزیز الشیبی کے انتقال کے بعد کلید بردار مقرر کیا گیا تھا ۔ اسلام کی آمد سے پہلے ہی سے الشیبی کے خاندان کو خانہ کعبہ کی کلید اپنے پاس رکھنے کا اعزاز حاصل ہے ، جسے رسول اللہ ﷺ نے برقرار رکھا اور تب سے خانہ کعبہ کی چابی الشیبی گھرانے میں چلی آرہی ہے ۔16صدی سے زیادہ عرصے سے آل الشیبی ہی خانہ کعبہ کی کلید کے امین بنے ہوئے ہیں ۔

Key bearer of kaabah Sheikh Al-Shaibi has died

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں