ہند چین فوجی ہیڈ کوارٹرس کے درمیان ہاٹ لائنس کے قیام پر متفق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-21

ہند چین فوجی ہیڈ کوارٹرس کے درمیان ہاٹ لائنس کے قیام پر متفق

بیجنگ
پی ٹی آئی
ہندوستان اور چین نے آج آرمی ہیڈ کوارٹرس کے درمیان ہاٹ لائنس قائم کرتے ہوئے ان کی افوا ج کے درمیان دوبارہ رابطہ اور گزشتہ ماہ لداخ میں یپش آنے والے دراندازی کے واقعات سے نمٹنے کے لئے نئی سرحدی ملاقاتی چوکیوں کے قیام سے اتفاق کیا ہے ۔ وزارت کی ترجمان ہواچن ینگ نے یہاں یہ بات کہی ۔ نئی دہلی میں منعقدہ ہند۔ چین سرحدی امور پر گزشتہ ہفتہ مشاورت اور ارتباط کے ورکنگ میکانزم کے دوران دونوں فریق راست باز ، دوستانہ اور تعمیری مشاورتوں میں مشغول رہے اور سرحدی علاقہ میں امن کے تحفظ اور استحکام پر اقدامات پر وسیع تر اتفاق رائے پر پہنچے ۔ دونوں فریقوں نے پڑوسی فوجی علاقوں اور سرحدی سپاہیوں کے2فوجی ہیڈ کوارٹرس کے درمیان مستقل ملاقات کے میکانزم کے قیام اور دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی علاقہ میں نئے سرحدی اجلاس کی چوکیوں کے قیام اور دونوں فریقوں کے فوجی ہیڈ کوارٹرس کے درمیان ہاٹ لائنس کے قیام سے اتفاق کیا تھا ۔ یہ اتفاق رائے اختلافات سے مناسب طور پر نمٹنے میں دونوں ملکوں کے درمیان پرزور خواہش اور مثبت رویہ کا بھرپور مظاہرہ کرتا ہے اور تعاون کے توسط سے سرحد کی حفاظت کے لئے دونوں ملکوں نے اتفاق کیا ہے۔
ہوا نے ایک میڈیا بریفنگ میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو یہ بھی ایقان ہے کہ یہ اقدامات خاص طور پر دونوں ملکوں کے سرحدی سپاہیوں کے بشمول دونوں فوجوں کے درمیان مواصلات اور رابطہ کی تعمیر میں مددگارہوں گے اور سرحدیا مور سے مناسب طور پر نمٹنے کے لئے دونوں ممالک کی مدد کریں گے ۔ چین اور ہندوستان کے تعلقات میں استحکام اور اس کا فروغ دونوں ملکوں کے بنیادی مفادات میں رہے گا ، ہم مشاورتوں امن کی برقراری اور سرحدی علاقوں میں سکون کے لئے سرحد سے متعلق امور کے ساتھ مناسب طورپر نمٹنے کے لئے کوششیں کرنے کے خواہاں ہیں ۔ ہوا نے کہا کہ2روزہ اجلاس کے دوران ودنوں فریقوں کی وزارت خارجہ ووزارت دفاع کے عہدیداروں نے دوستانہ مشاورتوں اور ہند۔ چین سرحد کے مغربی حصہ میں تعطل ختم کرنے سرگرم بات چیت کی ۔

China, India to set up hotlines between military headquarters

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں