ایرانی عالم کے انتباہ کے بعد بےحجاب خواتین کو تیزابی حملوں کا خطرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-22

ایرانی عالم کے انتباہ کے بعد بےحجاب خواتین کو تیزابی حملوں کا خطرہ

تہران
آئی اے این ایس
ایران میں مناسب طریقہ سے حجاب نہ اوڑھنے والی خواتین پر متعدد حملوں کے بعد اصفہان کے معروف عالم دین محمد تقی رہبر نے کل وضاحت کی کہ انہوں نے مناسب طریقہ سے پردہ نہ کرنے والی خواتین کو لفظاً انتباہ دیا تھا نہ کہ ایسڈ کے ذریعہ ۔ ایرانی اخبار نے اطلاع دی کہ تقی رہبر نے کہا کہ میرا انتباہ الفاظ سے پرے نہیں تھا ۔ رہبر نے حالیہ دنوں میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے ایسڈ کے ذریعہ خواتین پر حملوں کے واقعات کی مذمت کی ہے ۔ واضح رہے کہ ایران میں حالیہ دنوں میں کار ڈروائیونگ کرنے والی خواتین کے چہروں کو ایسڈ پھینک کر داغدار کردیا گیا ہے ۔ تقی رہبر نے کہا کہ یہ واقعات کسی بھی قانون یا شریعت کے تحت قابل قبول نہیں ہیں۔ اگر کوئی خاتون ممکنہ حد تک نہایت نامناسب لباس پہنتی ہو تب بھی اسے اس طرح کی سزا نہیں دی جانی چاہئے ۔ زہرہ نامی ایک خاتون نے خبرہ رساں ادارہ کو فون پر بتایا کہ میری بیٹی بہت جاذب نظر اور خوش پوش ہے۔ اس کا لباس بھی نامناسب نہیں تھا، لیکن اسے نشانہ بنایا گیا ہے اور ایک آنکھ سے محروم ہوگئی ہے ۔ ایک اور لڑکی کے والد نے بتایا کہ ان کی27سالہ بیٹی کی ایک آنکھ70فیصد متاثر ہوگئی ہے جسے ڈرائیونگ کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

Iranian cleric tones down warning to women following acid attacks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں