یمن میں القاعدہ کے تازہ حملے - کم از کم 33 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-22

یمن میں القاعدہ کے تازہ حملے - کم از کم 33 ہلاک

صنعا
رائٹر
وسطی یمن میں ایک خود کش بم دھماکے اور بندوقوں کے حملے میں کم از کم33افراد ہلاک ہوگئے ۔ قبائیلی اور طبی ذرائع نے آج یہ بات بتائی ۔ القاعدہ کے جنگجوؤں نے مرکزی حکومت کے لئے ایک نیا چیلنج کھڑا کرتے ہوئے یمنی شہر پر قبضہ کرلیا ہے ۔ دارالحکومت پر گزشتہ ماہ شیعہ حوثیوں کے قبضہ کے بعد سے یمن میں تشدد پھیل گیا ہے اور سعودی سرحد سے متصل ملک میں عدم استحکام کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ تازہ حملوں میں القاعدہ کے خود کش بمباروں نے صوبہ البائیدہ کے رداع ٹاؤن میں ایک مقامی سرکاری عہدیدار کے گھر میں کار گھسادی جس کے نتیجہ میں کم از کم13افراد ہلاک ہوگئے ۔ القاعدہ سے الحاق رکھنے والی تنظیم انصار الشریعہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان حملوں میں حوثی لیڈر کی قیامگاہ جاری ایک میٹنگ کو نشانہ بنایاگیا ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ قبل ازیں قبائیلی ذرائع نے اطلاع دی کہ گزشتہ شب الشریعہ کے جنگجوؤں نے رداع ٹاؤن کے ایک گھر پر شلباری کی جس کے نتیجہ میں بندوق بردار ہلاک ہوئے ہیں ۔ دیگر دو واقعات میں کم از کم10حوثی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک واقعہ رداع کے نواح میں اور دوسرا ایب صوبہ کے چیک پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔
رداع ٹاؤن میں جس گھر پر شلباری کی گئی وہ ایک مقامی حوثی لیڈر کا گھر تھا۔ انصار الشریعہ نے البائیدہ کے العرش علاقہ سے ایک رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ رات سے جاری لڑائیوں میں درجنوں حوثیوں کو ہلاک یا زخمی کیا گیا ہے جب کہ ان کے دو جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ یمن کی کشیدہ صورتحال پر بین الاقوامی تشویش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ یہ علاقہ سعودی عرب بین الاقوامی بحری راستوں کے قریب واقع ہے ۔ اندیشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ القاعدہ اس ملک کو دنیا بھر میں حملوں کے لئے اسپرنگ بوٹ کے طور پر استعمال کرسکتا ہے ۔

Al Qaeda attacks kill at least 33 people in Yemen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں