ایران اور پاکستان سرحدی تنازعہ کے بعد باہمی تعاون پر متفق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-23

ایران اور پاکستان سرحدی تنازعہ کے بعد باہمی تعاون پر متفق

پاکستان اور ایرانی عہدیدار سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان انٹلی جنس اطلاعات میں شرکت داری پر متفق ہوگئے ۔ فرنٹیئر کورترجمان خان واسع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ فریقین نے سرحدی سیکوریٹی سے متعلق انٹلی جنس اطلاعات میں تعاون پر اتفاق کرلیا۔ ڈان آن لائن نے عہدیدار کے حوالہ سے بتایا کہ دہشت گردی سے مقابلہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون انتہائی ضروری ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ فیصلہ تہران میں انسپکٹر جنرل بلو چستان ، میجر جنرل اعجاز شاہد اور ایرانی سرحدی افواج سربراہ جنرل قاسم رضائی کے درمیان ایک اجلاس میں ہوا ۔ واسع کے مطابق اجلاس کا مقصد سرحد پر جھڑپوں اور شورشوں کا سلسلہ ختم کرنے کے طور پر طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا ۔ ایران اور پاکستان کے درمیان900کلو میٹر طویل سرحد مشترک ہے جہاں حال ہی میں ایک اشتعال انگیز واقعہ پیش آیا تھا ۔ مستقبل میں ایسے واقعات کے دہرائے نہ جانے کو یقینی بنانے کے لئے اجلاس ضروری ہوگیا تھا۔ یہاں یہ یاد دہانی بیجا نہ ہوگی کہ18اکتوبر کو30ایرانی سرحدی گارڈس پاکستان میں داخل ہوکر نوکنڈی کے بعض باشندوں کو یرغمال بنالیا تھا ۔ نوکنڈی ایران کے سرحد کے قریب پاکستانی ٹاؤن ہے ۔ اس حملہ میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک اور3دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں