تیل در آمدات - ہندوستان مشرق وسطیٰ ممالک پر انحصار کم کرنے کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-29

تیل در آمدات - ہندوستان مشرق وسطیٰ ممالک پر انحصار کم کرنے کا خواہاں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مغربی ایشیاء سے تیل کی سربراہی پر غیر یقینی سے متاثر ہندوستان اپنی در آمدات کو مختلف جہتوں میں موڑے گا اور وہ امریکہ سے بھی خام تیل خریدنے کا خواہاں ہے ۔ وزیر تیل دھرمیندر پرساد نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی حکمت عملی اس لئے تیار کی جارہی ہے تاکہ وہ مشرق وسطیٰ میں اپنے اہم ذرائع یعنی عراق اور شام سے سربراہی میں خلل سے محفوظ رہ سکے کیوں کہ یہ ممالک دولت اسلامیہ تحریک کے سبب مسائل کا سامنا کررہے ہیں ۔ ایشیا میں توانائی کا دوسرا بڑا صارف ملک جس نے2013-14میں خام تیل کی درآمدات پر133ملین امریکی ڈالر صرف کیے ہیں ، اس بات کا خواہاں ہے کہ امریکہ گیس کی بر آمد کی پالیسی کو خام تیل کے لئے بھی وسعت دے ۔ پردھان نے یہاں پی ٹی آئی کو بتایا’’میں نے حال ہی میں امریکی عہدیداروں سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ وہ ہندوستان کو تیل برآمد کرنے کی اجازت دیں ۔ ہم امریکہ سے تیل برآمد کرنے سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں ، یہ ملک فی الحال تیل کی برآمد کی اجازت نہیں دیتا۔‘‘
ہندوستان اپنی تیل کی ضروریات کی تکمیل کے لئے مشرق وسطیٰ کے ممالک پر انحصار کرنا چاہتا ہے ۔ وہ اس کے بجائے لاطینی امریکی ممالک بشمول میکسیکو ، لاطینی امریکہ اور روس سے استفادہ کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم(تیل کی برآمدات کے لئے) روس اور لاطینی امریکہ سے معاملت کرنا چاہیں گے ۔ عراق اور شام میں تشدد ، تیل کی سربراہی کے لئے ایک سنگین چیلنج بن چکا ہے ۔2013-14میں عراق نے24.63ملین ٹن تیل سربراہ کیاتھا ، جو ہندوستان کی189.24ملین ٹن کی جملہ خریداری کا13.02فیصد کے مساوی ہے ۔ ہندوستان نے جنوبی امریکہ سے31.73ملین ٹن تیل خریدا تھا ۔ سب سے زیادہ یعنی 21.58ملین ٹن تیل بڑے سربراہ کنندہ و ینز یولہ نے فراہم کیا تھا جب کہ کولمبیا نے 6.31ملین ٹن تیل سربراہ کیا تھا ۔ اب ہندوستان ان ملکوں سے در آمدات میں اضافہ کرنا چاہتا ہے ۔

India keen to diversify oil exports, buy crude from US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں