ہندوستان ویتنام معاہدہ - چین کا سخت اعتراض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-29

ہندوستان ویتنام معاہدہ - چین کا سخت اعتراض

نئی دہلی
یو این آئی
جنوبی چین بحریہ میں تیل اور گیاس کھوج کی ہند۔ ویتنام مفاہمت پر چین نے آج سخت اعتراض کیا۔ وزارت خارجہ چین کے ترجمان ہونگ لی نے کہا ہے کہ جنوبی چین بحریہ میں کسی بھی قسم کی کھوج پر ہمارے ملک کو سخت اعتراض ہے ۔ یہ اعتراض اس وقت سامنے آیا جب ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے ویتنامی ہم منصب نگوین یان ٹنگ نے ایک معاہدے پر دستخط کیا جس کے بموجب ہندوستان جنوبی چین بحریہ میں تیل یا گیس کی کھوج کرنے کا اختیار رکھتا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ چین نان شاجزائرا پر کامل اختیار رکھتا ہے یہ اس کی ملکیت ہے۔ جنوبی چین بحریہ میں کسی بھی جائز اور حلال کام کیاجاسکتا ہے جیسے تیل کی تلاش وغیرہ لیکن اس سے ہماری خود مختاری اور چین کے مفادات پر ضرب پڑتی ہے تو ہم اس کی بھرپور طریقے سے مخالفت کریں گے ۔ وزیر اعظم ویتنام سے انہوں نے اس کی بھی درخواست کی کہ ہندوستان جنوبی چین بحریہ کے معاملہ کو پرامن طریقے پر حل کرنے کے لئے آگے آئے ،۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جنوبی چین بحریہ کا جھگڑا بات چیت سے حل ہوسکتا ہے جس میں دونوں ممالک بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے آپس میں کسی سمجھوتہ پر راضی ہوجائیں ۔ اسی بیچ چین کے تجربہ کار اور زبردست سفارت کار ینگ جی چھی نے گزشتہ کل ہنوئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بڑے بڑے لیڈران سے اس معاملے میں گفتگو کی ۔ یہ وہی وقت تھا جب کہ ویتنام کے وزیر اعظم اپنے دو روزہ ہندوستانی دورہ کے لئے نکل چکے تھے ۔

India, Vietnam ignore Chinese objections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں