طوفان نیلوفر ہفتہ کو گجرات کا ساحل پار کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-29

طوفان نیلوفر ہفتہ کو گجرات کا ساحل پار کرے گا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سمندری طوفان نیلو فر توقع ہے کہ یکم نومبر کی صبح گجرات کے کچھ ضلع میں نالیا کے قریب ساحل پار کرے گا ۔ لیکن اس کی شدت کم ہوگی ۔ انڈیا میٹرو لوجیکل ڈپارٹمنٹ نے آج یہ بات بتائی ۔ ذرائع کے مطابق این ڈی آر ایف نے گجرات میں راجکوٹ اور دیگر علاقوں میں بچاؤ اور راحت کاری کی7ٹیمیں پہلے ہی تعینات کردی ہیں۔ بھج میں دو ٹیمیں بھیجی گئیں ۔ اس کے علاوہ بچاؤ سازو سامان کے ساتھ کشتیاں بھی تیار رکھی گئی ہیں ۔ ساحلی علاقہ سے عوام کا پہلے ہی تخلیہ شروع کردیاگیا ہے ۔ این ڈی آر ایف کے ترجمان نے بتایا کہ بحر عرب میں طوفان کی پیش قیاسی کے پیش نظر بچاؤ کاری کی بھرپور تیاریاں کرلی گئی ہیں ۔این ڈی آر ایف کی9ٹیمیں تعیناتی کے لئے تیار ہیں ۔ اس کے علاوہ ودودرا ، پونے ، (مہاراشٹرا) اور بھٹنڈا( پنجاب) میں3بٹالین کو تیار رہنے کی ہدایت دیگ ئی ہے ۔ اسلام آباد سے موصولہ اطلاع کے مطابق بحر عرب سے اٹھنے والے طوفان کے اس ہفتہ جنوبی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے امکان کے پیش نظر حکام نے چوکسی اختیار کرلی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کی کہ طوفان کراچی سے1100کلو میٹر دور ہے ۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ طوفان میں بتدریج شدت پیدا ہورہی ہے ۔ چہار شنبہ سے جمعہ تک اس کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ یہ طوفان پہلے اومان کے ساحل کے طرف بڑھے گا ۔ جس کے بعد امکان ہے کہ ہندوستان میں گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا اور پاکستان میں جنوب مشرقی سندھ تک پہنچے گا ۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چوکسی کے احکام جاری کردئیے گئے ہیں ۔

کرائسس مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ، تیاریوں کا جائزہ
پی ٹی آئی
معتمد کابینہ کی صدارت میں نیشنل کرائسس مینجمنٹ کمیٹی نے آج طوفان نیلو فر سے پیدا کسی بھی چیالنج سے نمٹنے کے لئے مرکزی و ریاستی ایجنسیوں کی تیاری کا جائزہ لیا ۔ گجرات کے چیف سکریٹری اور دوسرے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ میں انہوں نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے تمام اقدامات کا جائزہ لیا ۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، این ڈی آر ایف نے اپنی ٹیموں کو ریاست کے حساس علاقوں میں تعینات کردیا ہے تاکہ سمندری طوفان سے نمٹا جاسکے جو امکان ہے کہ جمعہ کو ریاست کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

Cyclone Nilofar to weaken before hitting Gujarat coast

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں