خاتون کی جاسوسی کا تنازعہ - معطل شدہ آئی اے ایس عہدیدار گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-01

خاتون کی جاسوسی کا تنازعہ - معطل شدہ آئی اے ایس عہدیدار گرفتار

ممبئی
پی ٹی آئی
معطل آئی ایس عہدیدار پردیپ شرما کو آج کرپشن کے ایک کیس میں گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے جاسوسی اسکینڈل کے سلسلہ میں مودی اس وقت نشانہ بنایا تھا جب وہ گجرات کے چیف منسٹر تھے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے غیر قانونی رقمی لین دین کے سلسلہ میں کل ان کی جائیدادیں قرق کرلی تھیں۔ اے سی بی ڈائرکٹر(انچارج)آشیش بھاٹیہ نے کہا کہ شرما کو آج صبح انسداد رشوت ستانی قانون کے تحت گرفتار کرلیا گیا ۔ ہم نے کل جو شکایت درج کی ہے اس کے مطابق شرما کو مبینہ طور پر ایک خانگی کمپنی ’’ویل اسپن‘‘ کی جانب سے29لاکھ روپے وصول ہوئے تھے ۔ یہ رقم پہلے شرما کی بیوی کے کھاتے میں جمع کی گئی تھی ، بعد ازاں اسے ان کے کھاتے میں منتقل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی کو فائدہ پہنچانے مبینہ طور پر رشوت لینے کا معاملہ ہے ۔ یہ رقم اس وقت نکالی گئی تھی جب وہ کچ کے کلکٹر تھے ۔شرما کے خلاف انسداد رشوت ستانی قانون کی دفعہ11، دفعہ13(1)(D)اور دفعہ13(2)کے تحت کیس درج کیا گیا ہے یہ کیس2004سے تعلق رکھتا ہے جس وقت شرما کچ کے کلکٹر تھے ۔ سابق مودی حکومت کے ساتھ اختلافات کے بعد شرما نے ایک خاتون آرکیٹکٹ کی مبینہ جاسوسی کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ دو نیوز پورٹلس نے چیف منسٹر کے قریبی مددگار امیت شاہ اور ریاست کے دو اعلیٰ پولیس عہدیداروں کے درمیان بات چیت کی سی ڈی جاری کی تھی۔
امیت شاہ اس وقت ریاست کے وزیر داخلہ کے عہدہ پر فائز تھے ۔ یہ بات چیت اگست اور ستمبر2009کے دوران ہوئی تھی لیکن اس میں خاص طور پر مودی کا نام نہیں لیا گیا تھا بلکہ’’صاحب‘‘ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے ان کاحوالہ دیا گیا تھا ۔ دونوں نیوز پورٹلس نے دعویٰ کیا تھا کہ چیف منسٹر گجرات کی ایماء پر اس خاتون کی جاسوسی کی گئی تھی ۔ امیت شاہ نے اس الزام کی تردید کی تھی جو اب بی جے پی کے قومی صدر کے عہدہ پر فائز ہیں ،۔ شکایت کے مطابق1984بیاچ کے آئی اے ایس عہدیدار شرما نے ویل اسپن کمپنی کو مبینہ طور پر اس وقت کی بازاری قیمت کے صرف25فیصد کے عوض اراضی الاٹ کی تھی ۔ ان کا یہ اقدام اس کمپنی کو ناجائز فائدہ پہنچانے کا باعث بنا اور سرکاری خزانہ کو1.2کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ۔ اس احسان کے بدلے میں کمپنی نے مبینہ طور پر شرما کی بیوی کو اپنی ایک ذیلی کمپنی ’’ویلیو پیکجنگ‘‘ میں30فیصد کا شراکت دار بنایا تھا جب کہ انہوں نے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی تھی ۔ علاوہ ازیں ان کی بیوی کو29.5لاکھ روپے کا فائدہ پہنچایا گیا تھا۔

Gujarat's Suspended IAS Officer Pradeep Sharma Arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں