شیو سینا کی مرکزی کابینہ سے دستبرداری کا فیصلہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-01

شیو سینا کی مرکزی کابینہ سے دستبرداری کا فیصلہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد

ممبئی
پی ٹی آئی
شیو سینا سربراہ اودھو ٹھاکرے نے آج کہا کہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت سے دستبرداری کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دورہ امریکہ سے واپسی کے بعدان سے بات چیت کے بعد کیاجائے گا ۔ اودھو ٹھاکرے نے آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان ڈی اے میں شامل ہونا پھر نکل جانا اتنا آسان نہیں ہے ۔ جو ارکان پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہوئے اور جو کامیاب نہیں ہوسکے دونوں ہی کے لئے شیو سینا اور بی جے پی کے مشترکہ ووٹوں نے کام کیا ، یہ عوام کا فیصلہ ہے ۔ اس سلسلہ میں وزیر اعظم مودی سے تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ لیاجائے گا اور یہ بھی دیکھاجائے گا کہ ہمارے حامیوں کا کیا احساس ہوتا ہے ۔ اودھو نے کل اعلان کیا تھا کہ مودی حکومت میں ان کی پارٹی کے وزیر اننت گیتے وزارت چھوڑ دیں گے ۔ تاہم دوسری جانب خود اننت گیتے نے جو بھاری صنعتوں کا قلمدان رکھتے ہیں کہا کہ اس سلسلہ میں انہیں پارٹی قیادت سے کوئی ہدایت نہیں ملی اور یہ کہ وہ این ڈی اے حکومت کا حصہ ہیں ۔

Decision on continuing in NDA after talks with PM, says Uddhav Thackeray

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں