سعودی عرب میں تقریباً 14 لاکھ بیرونی عازمین حج کی آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-01

سعودی عرب میں تقریباً 14 لاکھ بیرونی عازمین حج کی آمد

مکہ مکرمہ
پی ٹی آئی
تقریباً1.4ملین غیر ملکی عازمین اس سال حج کے لئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔ ان میں سے ایک چوتھائی تعداد بر صغیر ہند سے تعلق رکھتی ہے ۔ سعودی عرب کے وزیر امور حج نے آج کہا کہ ہزاروں مسلمانوں کی شہر مقدس مکہ مرکہ میں آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ احرام میں ملبوس فرزندان توحید سے مسجد الحرام پر ہوچکی ہے۔ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹس نے آج صبح داخلہ کا عمل مکمل کردیا جس کے مطابق13لاکھ 80ہزار796بیرونی عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں ۔ ان میں سے13,08,130فضائی سفر کے ذریعہ58,684زمین سفر کے ذریعہ اور13,982سمندر کے راستہ سے پہنچے ۔ حج کا آغاز جمعرات سے ہوگا ، جس میں اندازہ کے مطابق تقریباً20لاکھ مسلمان شریک ہں گے ۔ وزیر امور حج بند حجاز نے کل اللہ کی نشانیوں کا احترام ، کے عنوان سے ایک سیمینار کا افتتاح کیا اور کہا کہ موسم حج کے دوران اس طرح کے سیمینار کی تاریخی روایت رہی ہے جس میں دنیا بھر سے آنے والے ممتاز علماء کو امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے بارے میں تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیاجاتا ہے ۔

جدہ سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب تمام ایک لاکھ36ہزار20ہندوستانی عازمین حج جو اس سال فریضہ حج اداکریں گے ، سعودی پہونچ چکے ہیں ۔ ہندوستانی قونصل جنرل بی ایس مبارک نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ394عازمین حج پر مشتمل آخری طیارہ ممبئی سے کل سعودی عرب پہونچا جس کے ساتھ ہی تمام1,36,020ہندوستانی ارض مقدس پر پہنچ چکے ہیں ۔ بی جے پی کے2سینئر قائدین عارف بیگ اور عبدالرشید عثمانی اس سال ہندوستان کی نمائندگی کررہے ہیں ، وہ بھی کل پہونچ گئے ہیں ۔ ہندوستانی سفیر حامد علی راؤ نے عارف بیگ کی زیر قیادت حج خیر سگالی وفد کا استقبال کیا ۔، ہندوستانیوں کا پہلا قافلہ27اگست کو سعودی عرب پہونچا ۔ یہ قافلہ235عازمین حج پر مشتمل تھا ، جومدینہ منورہ میں اترا جب کہ آخری قافلہ کل سعودی عرب پہونچا۔ جملہ ایک لاکھ36ہزار20عازمین میں سے ہندوستان کی حج کمیٹی کے ذریعہ1,00,020عازمین کی آمد ہوئی ۔ سعودی ایر لائنس نے49,230ہندوستانی عازمین حج کو سرویس فراہم کی ہے جب کہ ایرانڈیا نے21مقامات سے 50,790زائرین کو سعودی عرب پہونچایا ہے ۔ مابقی36ہزار عازمین خانگی ٹور آپریٹرس کے ذریعہ سرزمین مقدس پہونچے ہیں ۔ 20لاکھ سے زائد زائرین حج جو دنیا کے مختلف حصوں سے آئے ہیں ، جمعرات کو خیموں کے شہر منیٰ کا رخ کرتے ہوئے5روزہ زیارت حج کے پہلے مرحلہ کا آغاز کریں گے ۔ حج کارکن اعظم جمعہ3اکتوبر جمعہ کوادا کیاجائے گا ۔جب تقریباً3ملین حجاج کرام میدان عرفات میں ٹھہر کردعائیں مانگیں گے ۔ اس طرح عیدالاضحٰی کے بعد حج کا اختتام ہوگا ۔ سعودی عرب میں ہندوستانی حج مشن ملک کے تمام عازمین کو ہر ممکن سہولتیں پہونچانے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔
دریں اثنا ہندوستان نے آج سعودی عرب کو تیقن دیا ہے کہ نئی حکومت وسائل سے مالامال خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کی پابند ہے ۔ دو سینئر بی جے پی قائدین پر مشتمل سرکاری حج وفد نے یہ بات بتائی جنہوں نے سعودی عرب کے وزیر حج سے ملاقات کی ۔ سابق مرکزی وزیر عارف بیگ اور پارٹی کی اقلیتی شاخ کے قومی صدر عبدالرشید انصاری کی زیر قیادت خیر سگالی حج وفد نے مناسک حج کے آغاز سے قبل وزیر حج بندار حجار سے ملاقات کی ۔ اس وفد میں سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر حامد علی راؤ، قونصل جنرل بی ایس مبارک ، ڈپٹی قونصل جنرل نور رحمن شیخ اور رابطہ آفیسر رجب قریشی کے ساتھ بندار حجار سے ملاقات کی ۔

2 million Muslims, including 1.3 lakh Indians, begin Haj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں