صاف ہندوستان کی مہم ہر روز جاری رہنی چاہئے - کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-01

صاف ہندوستان کی مہم ہر روز جاری رہنی چاہئے - کجریوال

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی حکومت کے سوکشھ بھارت ابھیان پر زور دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے آج کہا کہ صفائی کی مہم ہر روز جاری رہنی چاہئے اور2اکتوبر کو شروع ہونے والی یہ مہم کریزی وزیروں کے لئے محض تصویر کھنچانے کا ایک سنہرا موقع ہی بن کر نہ رہ جائے ۔ شہری ترقیاتی وزیر وینکیا نائیڈو کے ایک خط کے جواب میں کجریوال نے لکھا کہ آپکی جانب سے ہمیں ایک خط ملا ہے جس میں سوکشھ بھارت ابھیان میں عام آدمی پارٹی سے تعاون کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ تو کون سا ایسا ہندوستانی ہے جو صاف ستھرے ہندوستان کاخواہش مند نہیں ہے ۔ ہر انسان اپنے اطراف میں صاف ستھرا ماحول چاہتا ہے ۔ ہماری پارٹی کے لیڈران اور کارکنان اپنے علاقوں میں مسلسل جھاڑو لے کر اس طرح کے صفائی ستھرائی کے کام کرتے رہے ہیں۔ نائیڈو نے سوکشھ بھارت ابھیان میں عام آدمی پارٹی کا تعاونمانگا تھاجس کا افتتاح وزیرا عظم کے بدست گاندھی جینتی 2اکتوبر کو ہوگا۔ کجریوال نے دعوی کیا کہ بہت سی میڈیا رپورٹوں میں یہ بات سامنے آرہی ہے کہ کچھ وزراء محض تصویرکھنچوانے کے لئے اس مہم میں شامل ہورہے ہیں ۔ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ بھی اس بات سے اتفاق کریں گے کہ ہم اس طرح سے ہندوستان کو صاف ستھرا نہیں بنا سکتے۔
سنا گیا ہے کہ2اکتوبر کو وزیر اعظم والمیکی سدن میں جھاڑو دیں گے ۔ یہ بہت اچھی بات ہے تاہم یہ محض علامتی ہے اس طرح کے علامتی کام ہوسکتا ہے کہ لوگوں کو متاثر کریں تاہم ملک کو صاف کرنے کے لئے یقینی طور پر اتنا کافی نہیں ہے ۔ کجریوال نے کہا کہ ہندوستان کو حقیقی طور پر صاف ستھرا بنانے کے لئے کچھ اقدامات کرنے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ملازمین کو کنٹریکٹروں کے چنگل سے آزاد کرنا ہوگا ۔ ان کی خدمات کو مستقل کیاجانا ہوگا ، انہیں اچھی سیلری دی جانی چاہیے اور اچھاکام کرنے کا ماحول بھی دینا ضروری ہے ۔ کجریوال نے کہا کہ ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ صفائی ستھرائی کے غیر انسانی طریقوں سے ہٹ کر صفائی ملازمین کو جدید ترقی یافتہ آلات صفائی ستھرائی کے ناموں پر مقامی میونسپل کارپوریشن کروڑوں روپے خرچ کرتی ہیں جس میں گھوٹالوں کا بول بالا ہے ۔ اگر ہم واقعی صاف ستھرے ہندوستان کا خواب دیکھ رہے ہیں تو ہمیں کرپشن کو ختم کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی 2اکتوبر کے بعد بھی صفائی مہم جاری رکھے گی ۔

Clean India campaign should go on every day: Kejriwal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں