یو این آئی
ہندوستان کے پہلے ای ٹائلیٹ کا جو دنیا کا سب سے سستا اور انسانی خدمت گزار کے بغیر از خود صفائی کرنے والا ہے شہر میں افتتاح کیا گیا ۔ سولار توانائی سے کارکرد میٹا لک پلیٹ فارم کا یہ ٹائلیٹ اسکولس کے لئے بنایا گیا ہے ۔،، اس میں از خود صفائی اور فرش کو دھونے کا خود کار نظام ہے۔ پانیا ور بجلی کو بچانے سنسرس نصب کئے گئے ہیں، چھت کی لائٹ اور واٹر ٹینک کے نظام کو بھی سولار توانائی سے جوڑا گیا ہے ۔’’ای ۔ لائٹ14‘‘کے نام سے تیارہ کردہ یہ ای ٹائلیٹ اسٹینلس اسٹیل سے بنایا گیا ہے۔ اس کے تیار کنندہ ایرم گروپ کے چیرمین ڈاکٹر صدیق احمد نے کہا کہ یہ قوم کے لئے ہمارا تعاون ہے اور حکومت ہند کی جانب سے اعلان کردہ مہم صاف ستھرا بھارت ، کے رد عمل میں پیش کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم گاندھی جی کے یوم پیدائش سے ایک دن قبل اس کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے وہ بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں ۔ ڈاکٹر صدیق احمد نے کہا کہ ان کی یہ کاوش میک ان انڈیا مہم سے بھی مکمل طور پر ہم آہنگی رکھتی ہے ۔
Cheapest solar powered eToilet for schools unveiled, Kerala
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں