جموں و کشمیر تحریک حق پارٹی کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-21

جموں و کشمیر تحریک حق پارٹی کا قیام

سری نگر
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر میں اب جب کہ اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں آج یہاں ایک نئی سیاسی پارٹی کا قیام عمل میں آیا۔ سیول سوسائٹی کے ممتاز رکن ڈاکٹر محمد اشرف بٹ کی زیر قیادت یہ پارٹی بنام’’ جموں و کشمیر تحریک حق‘‘ قائم کی گئی ہے ۔ ڈاکٹر بٹ نے وعدہ کیا کہ یہ پارٹی ، قومی دھارے کی اصل پارٹیوں کا عوامی متبادل ہوگی ۔ انہوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے سے متعلق علیحدگی پسندوں کی اپیل کی مذمت کی اور کہا کہ اپیل’’ناجائز‘‘ ہے ۔ ڈاکٹر بٹ نے بتایا کہ’’ انتخابات کا بائیکاٹ بعید از فطرت اور ناجائز ہے ۔ اگر انتخابات کا حد درجہ بائیکاٹ بھی ہو اور عوام کا ایک معمولی فیصد بھی ووٹ دیتا ہو تو حکومت تشکیل پاجاتی ہے ۔ تو عوام کو یہ دیکھنا ہے کہ آیا اس (بائیکاٹ) سے انہیں کوئی فائدہ ہوتا ہے۔‘‘

a new political party 'Jammu and Kashmir Tehreek-I-Haq' (Movement for Justice and Prosperity) was launched in JK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں