یو این آئی
حکومت آندھرا پردیش نے ریاست میں فلاحی اسکیموں پر عمل آوری کو آدھار کارڈ سے مربوط کیا ہے ۔ ریاستی وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو نے آج اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری فلاحی اسکیموں سے استفادہ کے لئے آدھار کارڈ لازمی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر استفادہ کنندگان کو آدھار کارڈس پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں اور فلاحی اسکیموں پر عمل آوری کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تارکہ سرکاری اسکیموں کے ثمرات حقیقی استفادہ کنندگان کو ہی ملیں ۔ وائی رام کرشنوڈویہاں ریاستی سطح کے بینکرس اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر حکومت کی شرو ع کردہ مختلف فلاحی اسکیموں پر عمل آوری کے لئے بینکرس کا تعاون طلب کیا ۔ وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی حکومت کسانوں اور خواتین سیلف ہیلپ گروپس کے قرض معاف کرنے کے اپنے وعدے کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ60فیصد سرکاری قرض، شعبہ زراعت کو مختص کیا گیا ہے ۔
Welfare schemes to be linked with Aadhar cards: Minister
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں