راجستھان ضمنی انتخاب - ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-03

راجستھان ضمنی انتخاب - ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت ہدایت

جے پور
پی ٹی آئی
راجستھان کے چیف الیکشن افسر ڈاکٹر گووند شرما نے ریاست کے4اسمبلی حلقوں میں آئندہ13ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں قانون اور امن و امان کے پختہ انتٖظامات کیے جانے کی ہدایات دی ہیں۔ شرما نے ڈی ایم اور پولیس اہلکاروں سے اسمبلی ضمنی انتخابات حلقہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی بھی سختی سے عمل کرائے جانے پر زور دیاہے۔ شرما آج یہاں حکومت سکریٹریٹ میں ویر( بھرت پور) ، سورج گڑھ(جھنجھنو) نصیرآباد(اجمیر) اور کوٹہ جنوبی(کوٹہ) کے ضلع کلکٹروں کی اور پولیس اہلکاروں کی اس بارے یں منعقدہ جائزہ میٹنگ میں خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل کے لئے تمام سطحوں پر مناسب انتظامات کیے جائیں ۔ انہوں نے جلوس ، ریلی، اجتماع اور دیگر اہم واقعات کی ویڈیو کرائے جانے کے لئے بھی ہدایات دئیے ۔
چیف الیکشن افسر نے ضمنی انتخابات علاقوں میں قانون اور امن و امان کو بہتر کرنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کو ابھی سے اس بات کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹر وں کی اور پولیس اہلکار حساس اور انتہائی حساس پولنگ مراکز کی حفاظت کے لئے پختہ انتظام کریں ۔ انہوں نے متعلقہ اسمبلی علاقوں میں انتخابی اخراجات کی نگرانی کئے جانے ، پولنگ کو حوصلہ افزا بنانے کے لئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرنے اور پ ولنگ ٹیموں ، مائکرو مشاہدین اور سیکٹر افسران کو تربیت دیے جانے کا کام بھی مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایات دیے ہیں۔ شرما نے ضمنی انتخابات کے تحت ضلع الیکشن حکام کی طرف سے متعلق حلقوں میں سو فیصد پولنگ کے لئے ووتر بیداری سرگرمیاں بھی مسلسل چلائے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے دوران، سویپ سرگرمیوں کا موثر طور پر عمل اس طرح کیاجائے کہ چاروں اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات میں ریکارڈ سطح پر اسکولوں ، آنگن باڑی مراکز ، خود مدد گروپ اور رضا کارانہ اداروں کے تعاون سے ووٹر بیداری سرگرمیاں چلائے جانے پر زور دیا۔
انہوں نے میٹنگ میں پولنگ ٹیموں کی خوبیوں کی تربیت کے لئے بھی ضلع کلکٹر س کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے لئے مناسب تربیت کے ساتھ ہی ان کی حفاظت کے لئے بھی پختہ انتظامات کئے جائیں۔ مخصوص پولیس ڈائریکٹر جنرل نودیپ سنگھ نے اجلاس میں چاروں اسمبلی علاقوں میں قانون اور امن و امان کے لئے چاق چوبند انتظامات کئے جانے کی ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حلقوں میں ہتھیار جمع کرانے ، انتخابات میں رکاوٹ پہنچانے والے مشتبہ افراد کی شناخت کرکے انہیں پابند کرنے اور پولنگ بوتھ کی حفاظت کے لئے خصوصی کارروائی کی جائیں ۔
شرما نے چاروں اسمبلی علاقوں کے پولیس افسران سے بے خوف و خطر ماحول می انتخابات کرانے کے لئے کی گئی کارروائی کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت کے مطابق متعلقہ علاقوں میں اضافی پولیس اور نیم فوجی دستوں کو فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے ووٹروں کے لبھانے کے لئے شراب کی تقسیم پر بھی سخت نگرانی رکھے جانے کی ہدایت دی ۔ اس سے پہلے اجمیر کے ضلع کلکٹروں کی بھوانی سنگھ دیتھا ، بھرت پور کے گری راج سنگھ ، جھنجھنو کی ڈاکٹر آروشی اے ملک، کوٹہ کے جو گا رام نے نصیرآباد ویر ، سورج گڑھ اور کوٹہ جنوب میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کی گئی تیاریوں کے بارے میں معلومات فراہم کرائی ۔

rajasthan by-election code of conduct to follow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں