ممتا بنرجی ریلوے وزارت کے دوران بھارت تیرتھ منصوبے میں شاردا کی شمولیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-03

ممتا بنرجی ریلوے وزارت کے دوران بھارت تیرتھ منصوبے میں شاردا کی شمولیت

کولکاتا
ایس این بی
ممتا بنرجی کے ریلوے کے وزیر رہنے کے دوران ریل کے ماتحت ادارے انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کا رپوریشن لمٹیڈ( آئی آر سی ٹی سی) نے بھارت تیرتھ منصوبے کے تحت جنوبی ہندوستان میں گھومنے پھرنے کے لئے شاردا کے ادارے کے ساتھ معاہدہ کیا تھا یہ معاہدہ کے مطابق اس منصوبے کے لئے بکنگ ، ٹورازم اور کورآڈی نیشن کا کام شاردا کے ادارے شارداٹور اینڈ ٹریولرس کو دیا گیا تھا۔ بھارت تیرتھ(خصوصی سیاحتی ٹرین سروس) نامی اس سروس سے پورے ملک کے تاریخی شہروں کے16روٹوں میں گھومنے پھرنے کے لئے پیکیج شروع کیا گیا تھا۔ اس منصوبے میں جنوبی ہندستان کے دورہ کے لئے آفیشیل پارٹنر شاردا کی کمپنی کو بنایا گیا تھا۔2010میں آئی آر سی ٹی سی اور شاردا ٹور اینڈ ٹریولرس کے درمیان سمجھوتہ ہوا تھا ۔ اس وقت ریلوے کی وزیر ممتا بنرجی تھیں ۔ شاردھا چٹ فنڈ گھوٹالے کی جانچ کی رہی سی بی آئی دونوں کمپنیوں کے درمیان ہوئے معاہدہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ یہ جانچ پڑتال کی جارہی ہے کہ کیا کوئی بااثر شخص کا اس معاہدہ کے پیچھے ہاتھ ہے۔ سی بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس وقت کے سینئر ریل حکام سے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ سی بی آئی تحقیقات کررہی ہے کہ کیا کسی ٹنڈر کے عمل کے ذریعے شاردا کی کمپنی کو یہ ذمہ داری دی گئی تھی ۔ سی بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں شاردا کی کمپنی شاردا ٹور اینڈ ٹریولس کو آئی سی آر سی ٹی سی کو لاجسٹک سپورٹ دے رہی تھی ۔ اس کے تحت بکنگ، سیاحوں کو مختلف مقامات پر گھمانے کے لئے بس سروس، ہوٹل وغیرہ کا بندوبست کرنے کی ذمہ داری شاردا کی کمپنی کی تھی ۔ معاہدہ کے مطابق اس منصوبے سے ریلوے کو جو آمدنی ہوتی تھی اس کا ایک حصہ کمیشن کے طور پر شاردا کی کمپنی کو ملتا تھا ، لیکن محض ڈیڑھ سال میں ہی یہ معاہدہ منسوخ ہوگی اتھا ۔
قابل ذکر ہے کہ2010-11کے ریل بجٹ میں اس وقت کی ریلوے کی وزیر ممتا بنرجی نے ریل کی آمدنی میں اضافہ کے لئے ہندستان کا دوسرہ منصوبہ کا اعلان کیا تھا۔ اس میں شاردا کی کمپنی کو آفیشیل پارٹنر بنایا گیا تھا۔ شاردا کی یہ کمپنی دسمبر2010سے ڈیڑھ سال تک آئی آڑ سی ٹی سی کے ساتھ کام کرتی رہی تھی ۔ اس دوران دونوں کے درمیان مالی لین دین کی سی بی آئی جانچ کررہی ہے ۔ اس کمپنی کی ذمہ داری ویب جانی مکھو پادھیائے کے پاس تھی ۔ سی بی آئی دیب جانی مکھو پادھیائے سے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ ادھر ریلوے کے سابق وزیر مملکت و پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے اس معاملے میں سابق وزیر ریل اور ریاست کی موجودہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ، آئی آر سی ٹی سی کے اس وقت کے سربراہ وسد پتو سین کو ایک ساتھ بٹھا کر پوچھ گچھ کرنے کی مانگ کی ہے انہوں نے کہا کہ شاردا کی چٹ فنڈ کمپنی کے پھلنے پھولنے کے پیچھے ترنمول کانگریس کے سب سے اوپر کی قیادت کی حمایت رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی آر ٹی سی ریل کی ایک پی ایس یو ہے۔ ہر عمل کے پیچھے ریلوے کی ایک گائیڈ لائن ہوتی ہے۔ یہ سمجھوتہ کرنے کے پیچھے گائیڈ لائن پر عمل کیا گیا یا نہیں ۔ کس طرح سے اپنے مفاد کے لئے گاڈ لائن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے ۔اس پورے معاملے کی جانچ ہونی چاہئے اور مجرم کو سزا ملنی چاہئے ۔ دریں اثناء کولکاتا کے دورہ پر آئے ریلوے کے موجودہ زیر مملکت منوج سنہا نے اس سلسلے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پورے معاملے کو دیکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ریلوے کی رہنما ہدایات کی خلاف ورزی کر کے اگر کوئی معاہدہ کیا گیا ہے تو اس کے لئے مجرم حکام کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق نظام لیاجائے گا۔ منوج سنہا نے اس سلسلے میں سینئر ریل افسران کو تحقیقات کا بھی حکم دیا۔

CBI probe reveals link between Saradha scam, Mamata Banerjee?

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں