کولکتہ کی 24 منزلہ عمارت میں آتشزدگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-03

کولکتہ کی 24 منزلہ عمارت میں آتشزدگی

کولکتہ
پی ٹی آئی
قلب شہر میں واقع بین الاقوامی شہرت کی حامل 24منزلہ عمارت میں آج صبح زبردست آگ بھڑ ک اٹھی تاہم آتش فرو عملہ نے عمارت میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ عمارت میں کئی تجارتی مراکز قائم ہیں۔ شام تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق شعلوں پر ہنوز قابو نہیں پایا جاسکتا جب کہ20فائر انجن آگ بجھانے کی جدو جہد میں مصروف ہیں۔ مغربی بنگال میں فائر سرویس کے وزیر جاوید خان نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثہ کے بعد عمارت میں پھنسے4افراد کو آتش فرو عملہ نے سیڑھی کے ذریعہ بحفاظت نکال لیا ۔ دھوئیں سے ان کا دم گھٹنے لگا تھا جس کے علاج کے لئے انہیں ہاسپٹل بھیج دیا گیا۔

Kolkata high-rise office building catches fire, two floors gutted

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں