حیدرآباد کے لئے مسلح انٹرسپٹر گاڑیوں کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-27

حیدرآباد کے لئے مسلح انٹرسپٹر گاڑیوں کا افتتاح


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-sep-27

پی ٹی آئی
تلنگانہ پولیس نے نظم و ضبط کی ہنگامی صورتحال بالخصوص مسلح حملوں پر فوری کارروائی کے لئے آج’’ انٹرسیپٹر وہیکلس فار آرمڈ انٹرونشن‘‘ کا افتتاح انجام دیا ۔ یہ گاڑیاں شہر میں اہم مقامات پر تعینات رہیں گی ۔ اس کے ساتھ4مسلح پولیس جوان ہوں گے جو بلٹ پروف جیکٹس اور اسلحہ سے لیس ہوں گے ۔یہ جوان ہائی ٹیک مواصلاتی آلات کے ساتھ24گھنٹے ڈیوٹی انجام دیں گے ۔ تلنگانہ حکومت نے پہلے مرحلہ کے تحت حیدرآباد کمشنریٹ کے دائرہ کار میں17انٹرسیپٹر گاڑیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں آج ریاستی وزیر داخلہ نائنی نرسمہا ریڈی نے جھنڈی دکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ مزید 25گاڑیاں سائبر آباد پولیس حدود میں چھوڑی جائیں گی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام کمیونٹی پولسنگ کے تحت ایک اور عوام دوست قدم ہے تاکہ حیدرآباد شہر کی حفاظت اور شہریوںکے تحفظ کا مقصد حاصل کیاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل حیدرآباد میں مقیم ہر ایک طبقہ کے شہری میں احساس تحفظ ، یکجہتی اور اعتماد پیدا کرنے کے لئے کی گئی ہے ۔ 2008میں ممبئی دہشت گرد حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے نائنی نرسمہا ریڈی نے کہا کہ اس واقعہ کے پیش نظرمسلح پولیس جوانوں کے ہمراہ انٹرسیپٹر گاڑیوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو ،8ایکر اراضی پر ایک اڈوانسڈ مرکزی کنٹرول روم کی تعمیر کا بہت جلد سنگ بنیاد رکھیں گے جہاںتلنگانہ کے تمام اضلاع میں کسی بھی واقعہ پر قریبی نظر رکھی جاسکے گی۔ تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس انوراگ شرما نے کہا کہ انٹرسیپٹر گاڑیاں،انتہا پسندوں ، دہشت گردوں یا کسی بھی قسم کے مسلح حملوںکے خلاف فوری کارروائی کے لئے انتہائی کار آمد ثابت ہوں گی ۔ حیدرآباد پولیس کمشنر ایم مہندر ریڈی نے بتایا کہ ان گاڑیوں کا اصل مقصد خطروں سے بھرپور ایمرجنسی میں گھرے افراد کو فوری مدد پہنچانا ہے اور جرائم کو رونما ہونے سے روکنا بھی ہے تاکہ شہر میں عوام کا معیار زندگی فروغ پاسکے اور جرائم سے پاک شہر کی تعمیر اور محفوظ حالات زندگی کو یقینی بنایاجاسکے ۔ ان گاڑیوں پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، حیدرآباد سٹی پولیس کے ذریعہ نگرانی رکھی جائے گی ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں